ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو ڈیزرٹ وائپرز نے 7 وکٹ سے مات دے دی۔

ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 166 رنز بنائے، فل سالٹ نے 49 گیندوں پر 71 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، علی شان شرفو نے 46 اور آندرے رسل نے 30 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔

فاسٹ بولر محمد عمر نے 4 اوورز میں 29 رنز دیکر ایک وکٹ اپنے نام کی۔

وائپرز نے ہدف 18.

4 اوورز میں 3 وکٹ پر 168 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ فخر زمان نے 15 گیندوں پر 23 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور سکسر شامل رہا۔ ڈان لورینس 70 اور سام کرن 50 ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے۔

آندرے رسل اور شاہد بھٹہ نے ایک ایک شکار کیا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سیم کونسٹاس کے بعد بھارتی بلے باز بھی بمراہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے

آسٹریلوی بلے باز سیم کونسٹاس کے بعد دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی بلے باز کرن نائر بھارت کے ٹاپ کلاس فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے۔

ارون جیٹلے اسٹیڈیم دہلی میں ممبئی انڈینز کے خلاف 206 رنز کے تعاقب میں دہلی کی جانب سے امپیکٹ متبادل کے طور پر آنے والے کرن نائر نے جسپریت بمراہ کا مار مار کر بھرکس نکال دیا۔

22 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کرنے والے کرن نائر نے پاور پلے کے آخری اوور میں دو چھکے، ایک چوکا اور ایک ڈبل کے ساتھ جسپریت بمراہ پر 18 رنز اسکور کیے۔

کرن نے 40 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جتوانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • اب تک کتنے افغان پناہ گزین اپنے وطن واپس جا چکے؟
  • سیم کونسٹاس کے بعد بھارتی بلے باز بھی بمراہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے
  • امریکا کا عربی چینل الحرہ بند، ٹرمپ انتظامیہ نے فنڈنگ روک دی
  • ’شکر ہے کوئی تو چاہت فتح علی خان کے مقابلے پر اترا‘، راحت علی خان کے بیٹے کی پرفارمنس پر صارفین کی تنقید
  • پی ایس ایل، سیم بلنگز نے لاہور قلندرز کیلئے تیز ترین ففٹی کا عمر اکمل کا 9 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
  • پی ایس ایل 10: فخر زمان نے محمد رضوان کا ریکارڈ برابر کردیا
  • پی ایس ایل کا سنسنی خیز مقابلہ ‘کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی  
  • کیا رجب بٹ، سنجے دت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں؟ ویڈیو کال وائرل