نومئی اور 26 نومبر پرکمیشن کے معاملے میں پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے: شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
نومئی اور 26 نومبر پرکمیشن کے معاملے میں پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے: شوکت یوسفزئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیشرفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، انتخابات ایک سال پہلے یا ایک سال بعد بھی ہوسکتے ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبرکے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیش رفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں اضافے کی ہمیں خوشی ہے مگر حکومت نے 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے اس کا بتانا پڑے گا، یہ قرضے آئی پی پیز کے لیے لے رہے ہیں، مارچ میں آئی پی پیزکا پھرمسئلہ شروع ہوجائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پرکمیشن کے معاملے شوکت یوسفزئی نہ ہوئی نے کہا
پڑھیں:
مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا، شرمیلا فاروقی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا اور پھر معاملات آگے چلیں گے۔(جاری ہے)
خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت جو بھی باتیں ہو رہی ہیں بس عمران خان جو ڈیشل کمیشن یہ چیزیں عوام کے مسائل کی بات نہیں ہو رہی۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں پھریہ اسمبلی میں شور اور ہنگامہ بھی کر رہے ہیں، بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں پھر انھوں نی8 فروری کیلیے انائونس کر دیا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے انھیں ایک فیصلہ کرنا پڑے گا۔