نجومی سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں: بابر اعوان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
رہنما پی ٹی آئی بابراعوان---فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نجومی سوشل میڈیا پر بانیٔ پی ٹی آئی کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ٹرسٹ پراپرٹی پر ایک علم کا شہر آباد کرنے کے مقدمے میں سزا دی جا رہی ہے۔
بابر اعوان کا کہنا ہے کہ یہ کیس نہیں، یہ ایجنڈا ہے جس سے بانیٔ پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جلدی میں اس لیے ہیں کہ عالمی اور علاقائی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں: بیرسٹر گوہرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ اب 17 جنوری مقرر کی ہے۔
جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں آنے کے لیے دو بار پیغام بھیجا گیا، وہ کمرۂ عدالت میں نہیں آئے، ہم 2 گھنٹے سے مسلسل انتظار کر رہے ہیں، صبح ساڑھے 8 بجے سے میں کمرۂ عدالت موجود ہوں، نہ بانیٔ پی ٹی آئی، نہ ان کے وکلاء اور نہ کوئی فیملی ممبر آیا، ان کو ایک اور موقع دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آگیا،بانی پی ٹی آئی کو 10سال اور بشری بی بی کو 7سال قید کی سزا ،جرمانہ بھی عائد
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنادیا گیا۔ روالپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید ہوگی۔