فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) گنے کے کاشتکاروں کوکماد کی بہاریہ فصل کیلئے بیج کے انتخاب اور شرح بیج کے بارے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کماد کی بوائی گنے ہی سے کاٹے ہوئے3 یا4 آنکھوں والے ٹکڑوں (سموں) کے ذریعے ہی کی جائے اور ہمیشہ صحت مند، بیماریوں اور کیڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کیا جائے جبکہ کماد کی بہاریہ فصل کی بروقت کاشت اور دیگر موزوں حالات میں کاشتکاروں کو فی ایکڑ4 آنکھوں والے 13 سے15ہزار یا3 آنکھوں والے 17 سے20 ہزار سمے ڈالنے چاہئیں نیز یہ تعداد تقریباً 100 سے120 من بیج سے حاصل کی جاسکتی ہے تاہم کاشت میں تاخیرکی صورت میں مقدار میں 10سے15 فیصد اضافہ کردینا چاہئے۔

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین شوگرکین نے کہا کہ بیج بناتے وقت بیماراور کمزور گنے چھانٹ کر الگ نکال دینے چاہئیں اور خاص طورپر ایسے کھیت سے بیج ہرگز نہ رکھا جائے جس میں رتہ روگ کی بیماری موجود ہو،علاوہ ازیں ہمیشہ یک سالہ فصل کا بیج منتخب کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بیج کیلئے گنے کا اوپر والا حصہ استعمال کیا جائے کیونکہ اس سے اگاؤ اچھا ہوگاتاہم گری ہوئی فصل کا بیج ہرگز استعمال نہ کیاجائے اور آنکھوں کو زخمی ہونے سے بچانے کے علاوہ بیج کیلئے گنے کو درانتی یا پلچھی سے نہ چھیلا جائے بلکہ ہاتھوں سے کھوری اتار ی جائے۔

انہوں نے بتایاکہ سموں پر کھوری یا سبز پتوں کا غلاف نہیں ہونا چاہیے ورنہ اگاؤ کم ہوسکتاہے اور دیمک لگنے کا بھی خطرہ رہتاہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیج کے

پڑھیں:

چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب وینیوکا انتخاب تاحال نہ ہوسکا

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اوران کے کپتان شرکت کریں گے، تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے،چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا۔پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا،آئی سی سی پلان پرنظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کریگی ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا،کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا،گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی افیشلز کے ویزوں کا بندوبست کروایا تھااس سے قبل آئی سی سی وفد نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کا دورہ کیا تھا،خیال رہے کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہورہی ہے۔واضح رہے کہ افتتاحی تقریب میں بھارتی ٹیم کے کپتان کی آمد بھی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سجاول: ڈپٹی کمشنر کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی کام کا دورہ
  • انتخاب کے وقت اروند کیجریوال کو مسلمان یاد آ رہے ہیں، عمران مسعود
  • عمران خان کو جیل میں سہولیات؛ نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
  • چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب وینیوکا انتخاب تاحال نہ ہوسکا
  • چیئرمین سی ڈی اے کا سرینا، جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ منصوبوں کا دورہ، جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم کاکمزور یا غلط بنیادوں پرکیسز بنانیوالے ایف بی آر افسران کو سزا دینےکا حکم
  • یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے ، وزیراعظم کی ہدایت
  • وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 15 لاکھ کرنے کی ہدایت
  • سکھر، خیرپور کے کاشتکاروں کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد
  • وزیراعظم کی ہدایت :الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے