وزیراعلیٰ سندھ کا سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
جاری تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم جاوید شہزاد کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم جاوید شہزاد کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔\932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جاوید شہزاد
پڑھیں:
اداکار جاوید کوڈو انتقال کرگئے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ٹی وی‘ سٹیج کے معروف اداکار جاوید کوڈو لاہور میں انتقال کر گئے۔ جاوید کوڈو طویل عرصے سے علیل تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاوید کوڈو کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں عینک والا جن‘ آشیانہ شامل ہیں۔ انہوں نے سٹیج کے بے شمار ڈراموں میں کام کیا۔ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے وہ لوگوں میں بہت مقبول تھے۔