Daily Mumtaz:
2025-01-18@10:50:29 GMT

کراچی میں تیز ہوائیں، سردی کی شدت میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

کراچی میں تیز ہوائیں، سردی کی شدت میں اضافہ

شہرِ کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجۂ حرارت 10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں پچھلے 6 سے 7 دن سے درجۂ حرارت 9 سے 10 رہا ہے، آج کراچی میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں دن میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 25 رہنے کا امکان، کراچی میں سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد

دوسری جانب وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں 20 جنوری کے بعد بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں شام اور رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا امکان ہے کراچی میں

پڑھیں:

کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا، درجہ حرارت میں کمی

شہر قائد میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی سرد ہواؤں سے موسم مزید سرد ہوگیا جس سے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 11 بجے تک شہر کا درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔

کراچی میں 13 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن میں ہوا 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

دن میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • کراچی میں یخ بستہ ہوائیں؛ شہر قائد کا موسم کب تک سرد رہے گا؟
  • کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی میں سردی میں اضافہ، ہفتے کو تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ
  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا، درجہ حرارت میں کمی
  • کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک، ہلکی بارش اور برفباری کا امکان
  • ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان
  • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید سردی، کالام میں پارہ منفی 7 ہوگیا