میں پہلی ہیروئن ہوں جس نے اس عمر میں بلاک بسٹر فلم دی ہے، امیشا پٹیل
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کہو نہ پیار ہے سے بالی ووڈ کئی دہائیوں تک لوگوں کے دلوں میں راج کرنے والی اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی کامیابیوں کا سہرا مداحوں کے سر باندھ دیا۔
حال ہی میں اپنی فلم کہو نہ پیار ہے کی ری ریلیز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 49 سالہ اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا کہ میں وہ پہلی ہیروئن ہوں جس نے اس عمر میں بلاک بسٹر فلم دی ہے اور سنی دیول کا بھی غدر کی کامیابی میں بڑا ہاتھ ہے۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)
ان کا کہنا تھا کہ ان پر خدا مہربان ہے اور یہ ان کے مداحوں کا پیار ہے جو وہ آج بھی ان سے کرتے ہیں۔ ماضی کی مقبول اداکارہ نے مداحوں اور خدا کا شکریہ ادا کیا اور خود کو خوش قسمت قرار دیا۔
کہو نہ پیار ہے کی ری ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ریتک اور وہ بہت اچھے دوست ہیں اور انہوں نے ایک ساتھ خوبصورت یادیں بنائی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)
یاد رہے کہ 2024 میں امیشا پٹیل اور سنی دیول کی فلم غدر 2 ریلیز ہوئی تھی جس نے بھارت سمیت دنیا بھر سے خوب بزنس کیا اور بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وکی کوشل کی نئی فلم چھاوا کا پوسٹر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
بالی ووڈ کے اداکار وکی کوشل کی آنے والی ڈرامہ فلم ’چھاوا‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، فلم 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
یہ فلم چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہے، جن کا راجیہ ابھیشیک (تخت نشینی) 16 جنوری 1681 کو ہوا تھا۔ فلم کے پوسٹر نے مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے ، مداحوں کو اس کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
میکرز کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا ہے، ’16 جنوری 1681 کو چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی تخت نشینی نے ایک عظیم وراثت کا آغاز کیا۔ 344 سال بعد، ہم ان کی جرات اور عظمت کی کہانی کو زندگی میں لاتے ہیں۔ فلم کا ٹریلر 22 جنوری 2025 کو ریلیز ہوگا۔‘
View this post on InstagramA post shared by Maddock Films (@maddockfilms)
فلم میں وکی کوشل چھترپتی سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ رشمیکا مندنا اور اکشے کھنہ ان کے ہمراہ اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ لکشمن اوتیکر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو میڈوک فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔
میڈوک فلمز کے بانی، دنیش وجن نے کہا، ’یہ فلم چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی بے مثال وراثت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ یہ ہمارا پہلا تاریخی پروجیکٹ ہے اور ہمیں اس قابل فخر کہانی کو پیش کرنے پر فخر ہے۔‘