ساتھی اداکار سے حقیقی محبت سے متعلق نوال سعید نے کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے شادی کرنے کے ارادے کے بارے میں بتا دیا۔
نوال سعید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ انداز میں جوابات دیے۔
شو کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ آپ کو شوٹنگ کے دوران ایک ساتھی اداکار کے ساتھ حقیقت میں محبت ہو گئی تھی تو آپ اس اداکار کا نام بتا دیں اور یہ بھی بتا دیں کہ آپ نے اس ساتھی اداکار کے ساتھ دوبارہ کام کیا؟
اداکارہ نے اس سوال کا دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساتھی اداکار کا نام میں آپ کو کیوں بتا دوں؟ کیوں میں آپ کو سب بتا کر بیسٹ فرینڈ بنا لوں؟
اُنہوں نے کہا کہ میں نے انٹرویو کے دوران یہ کہا تھا کہ میں کسی انسان کا نام کیوں لوں کہ میرے اس ساتھی اداکار کو شوٹنگ کے دوران مجھ سے محبت ہو گئی تھی کیونکہ مجھے خود بھی ان سے محبت ہو گئی تھی لیکن وہ محبت کامیاب نہیں ہو سکی، اس لیے میں اس ساتھی اداکار کا نام بالکل بھی نہیں لوں گی۔
نوال سعید نے مزید کہا کہ میں اپنے کام کو اپنی نجی زندگی سے الگ رکھتی ہوں تو اگر مجھے وہ ساتھی اداکار دوبارہ ملیں گے تو میں ان سے بہت احترام کے ساتھ ملوں گی۔
شو کے دوران ایک اور مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ڈراموں میں تو آپ کئی بار دلہن بنی ہیں مگر حقیقی زندگی میں دلہن کب بننے والی ہیں اور آپ کو شادی کرنے کے لیے کس طرح کے لڑکے کی تلاش ہے؟
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے فی الحال شادی کے بارے میں نہیں سوچا کیونکہ ابھی میری توجہ صرف اپنے کام پر ہے اور میں ابھی اپنے والدین کے ساتھ اس آزاد زندگی میں خوش ہوں۔
نوال سعید نے مزید کہا کہ جب شادی کے بارے میں سوچوں گی یا شادی کرنے کا فیصلہ کروں گی تو سب سے پہلے اپنے مداحوں کو بتاؤں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نوال سعید نے کے دوران کے ساتھ کا نام کہا کہ کہ میں
پڑھیں:
بشریٰ انصاری کا شادی سے متعلق مردوں کو اہم مشورہ
ہر فن مولا فنکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے وی لاگ میں نئی نسل کے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔
اداکارہ اکثر اوقات ہی اپنے یوٹیوب چینل پر زندگی کے تجربات، اتار چڑھاؤ اور بیٹیوں کے مسائل پر بات کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ کے سوشل میڈیا پر ایک وی لاگ سے لی گئی مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اس ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹیوں کی شادی شدہ زندگیوں کے حوالے سے درپیش کچھ مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔
بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ میری دو بیٹیاں، نرمان اور میرا انصاری ہیں، نرمان کے کچھ مسائل چل رہے ہیں جن کی وجہ سے میں کئی دنوں سے پریشان ہوں۔
انہوں نے اپنی ویڈیو میں والدین کو بھی اپنی بیٹیوں کو دیکھ بھال کر رخصت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے نئی نسل کے تمام مردوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس وقت تک شادی کرنے سے گریز کریں جب تک کہ وہ مالی طور پر مستحکم اور بیوی کی تمام تر ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں ہو جاتے۔