راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری 2025)احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا 190ملین پاﺅنڈ کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ جج آج دستخط شدہ فیصلہ بالکل تیار اور میرے پاس ہے، بشریٰ بی بی کو آج فیصلہ سنائے جانے کاعلم تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی 2 مرتبہ پیغام بھجوایا مگر وہ بھی پیش نہیں ہوئے، ٹرائل کے دوران بھی ملزمان کو متعدد مواقع فراہم کئے گئے،احتساب عدالت کے جج ناصر جاویدکا کہنا ہے کہ میں صبح 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھااور ملزمان کا انتظار کررہا تھا کہ وہ عدالت میں پیش ہوں تاہم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کمرہ عدالت میں نہیں پہنچے۔

میرے عملے نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو بتا دیا ہواتھاکہ فیصلہ آج سنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

جج ناصر جاوید نے اڈیالہ جیل سے روانگی سے قبل کہاکہ اب کیس کا فیصلہ 17جنوری بروز جمعہ سنایاجائیگا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سنانا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا تھا۔ جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت کی تھی۔عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے کیس کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ صبح ساڑھے 8 بجے عدالت پہنچاتھا۔ بانی پی ٹی آئی کو دو مرتبہ پیغام بھی بھجوایا گیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تھیں جبکہ ملزمان کے وکلا بھی عدالت نہیں پہنچے تھے۔ اب کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔بشری بی بی کو آج فیصلہ کے سنائے جانے کا علم تھا لیکن وہ عدالت پیش نہیں ہوئی تھیں۔

آج فیصلہ بالکل تیار اور دستخط شدہ میرے پاس ہے، ٹرائل کے دوران بھی ملزمان کو متعدد مواقع دئیے گئے تھے۔قبل ازیں احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری بار 13 جنوری کی تاریخ دی گئی تھی۔190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا تھااور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی گئی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے احتساب عدالت کے جج عمران خان اور ان بانی پی ٹی آئی عدالت میں پیش کی اہلیہ بشری جج ناصر جاوید کے دوران عدالت نے کا فیصلہ پیش نہیں کیس کا

پڑھیں:

میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل میں چھٹیاں منارہے ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل میں چھٹیاں منارہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت کے پاس اتنا وقت نہیں کہ سوچے پی ٹی آئی کو کیسے ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل میں نہیں، چھٹیاں منارہے ہیں، اُن کی ہفتے میں 4،4 ملاقاتیں ہورہی ہیں، اتنی ملاقاتیں تو کسی بھی رہنما کی نہیں ہوئیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کسی بھی حق سے محروم نہیں کیا گیا، سمجھنا ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کیس میں اندر ہیں، چھٹیوں پر نہیں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا پی ٹی آئی کا کونسا گروپ کس کی ملاقاتیں روک رہا ہے، پی ٹی آئی کے متعدد گروپس خود آپس میں لڑ رہے ہیں، پارٹی میں علیمہ خان اور دوسرا بشریٰ بی بی گروپ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی کی کوئی بھی پالیسی ٹھیک تھی، پی ٹی آئی والے خود کلیئر نہیں کون سے ایشو پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو اور صدر مملکت کا احترام کرتے ہیں، پی پی پی کے تحفظات دور کرنے کےلیے ہم سنجیدہ ہیں، ان کے معاملات کےلیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی کام رہی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عوام پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر بلوچستان کا فائدہ پورے پاکستان کا فائدہ ہوگا، بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول لیوی بڑھانے سے کسی پاکستانی پر اضافی بوجھ نہیں بڑھے گا، آنے والے ہفتوں میں سکھر موٹروے سے متعلق خوشخبری کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پورے ملک میں موٹروے کا جال موجود ہے، بہاولنگر موٹروے کےلیے ابھی فنڈز نہیں دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک کسی کو نہیں سونپا
  • میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل میں چھٹیاں منارہے ہیں، عطا تارڑ
  • تارکین وطن کے حوالے سے ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردئیے
  • گلگت بلتستان حکومت کا احتساب ضروری ہے، حفیظ الرحمن
  • 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع
  • بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کیا جائے، عدالت کا 26 نومبر کیس میں حکم
  • 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کیا جائے، عدالت کا تفتیشی افسر کو حکم
  • پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • پنجاب سےافغان باشندوں کاانخلا،بچوں کی شناخت چیلنج بن گئی
  • عافیہ صدیقی کے امریکہ میں موجود وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ