سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سردی میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد سردی میں مزید شدت آ گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے نہ صرف شہری علاقے بلکہ صحرائی وادیاں بھی سیراب ہو گئی ہیں، جس سے قدرتی مناظر اور ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔
مقامی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز تک موسم غیر یقینی رہ سکتا ہے اور مزید بارشوں کا امکان ہے۔ ریاض میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے سردی کا احساس مزید بڑھ گیا ہے۔ محکمہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد:پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے دو بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔