راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے،عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا کہ فیصلہ آج سنایا جائیگا،ہمیں نہیں پتہ جج اتنی جلدی عدالت کیسے پہنچ گئے،جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلہ موخر کیا،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیںجیل میں داخل ہونے سے پہلے بتادیا گیا کہ فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔

ہم فیصلے کیلئے تیار ہو کر آئے تھے۔عدالتی عملے نے بتایا تھا کہ فیصلہ آج 11بجے سنایا جائیگا۔ فیصلہ انصاف پر ہوا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج بری ہونا تھا۔ہمیں دیوار پر لکھا صاف نظر آرہا ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کیسز کی پروا نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

190ملین پاﺅنڈ کیس بے بنیاد ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا ۔قبل ازیں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کردیا گیا ۔

عدالت کیس کا فیصلہ اب جمعے کو سنائی گی۔ 190 ملین پاونڈز ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار موخر کیا گیا ۔اڈیالہ جیل میں کیس کیسماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچے جب کہ نیب پراسیکیوٹر چوہدری نذر، نیب لیگل ٹیم کے ممبران عرفان احمد،سہیل عارف اور اویس ارشد، احتساب عدالت اسلام آباد کا عملہ اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ اور دیگر بھی جیل پہنچے تھے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دو بار پیغام بھیجا لیکن وہ نہیں آئے اور نہ ہی بشریٰ بی بی یا ان کے وکلا کی طرف سے کوئی پیش ہوا۔اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی عدالت پہنچیں تاہم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی خود عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے کیس کا فیصلہ موخر کردیا جو اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی، جس میں لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت ایلیٹ فورس کے تازہ دم دستے بھی شامل تھے۔ اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پر سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی اور داخل ہونے والے سرکاری اہلکاروں کی بھی جامہ تلاشی لی گئی تھی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی عمران خان احتساب عدالت اڈیالہ جیل کا فیصلہ

پڑھیں:

توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی

سپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی ،عدالتی عملے نے سپیشل جج سینٹرل کی جانب سے سماعت منسوخی سے متعلق فیصلے سے وکیل بانی پی ٹی آئی عمران خان خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کردیا ہے،اسلام آباد کے سپیشل سینٹرل جج کے سماعت منسوخی کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں وکیل پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جب سزا سنانی ہوتو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔ 

پی ٹی آئی وکیل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی مقدمات کوتیزی سے چلایا جاتاہے تو کبھی سست کردیاجاتاہے۔خالد یوسف چودھری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی آخری باری جیل میں سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی۔وکیل بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی اور سماعت کے بعد نئی تاریخ دی جائے گی۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاونڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری نے درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیں جس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان 9مئی کے جلاﺅ گھیراو کے حوالے سے درج آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ 

لاہور ہائیکورٹ کا دورکنی بینچ مقدمات کی سماعت کریگا۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس شہباز رضوی کریں گے۔ عدالت نے پراسکیوشن کو دلائل دینے کیلئے طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کئے تھے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاوس سمیت جلاو گھیراو کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے عدالت کی جانب سے گزشتہ سماعتوں میں مختلف قانونی نکات پر بحث کی گئی تھی اور آج کی سماعت میں مزید دلائل متوقع ہیں

متعلقہ مضامین

  • مدھیا پردیش میں مرضی کے خلاف بیٹی کی شادی پر باپ نے خودکشی کرلی
  • توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • اقدام قتل، جعلی رسیدوں کا کیس؛ عمران خان کی سیشن عدالت طلبی پر اہم پیش رفت
  • اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
  • اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی
  • بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی گئی
  • جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا: زرتاج گل
  • عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی گارڈز مانگ لیے گئے