احکام کے باوجود کرم میں بنکرز مسمار نہ ہوسکے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے باوجود کرم میں بنکرز گرائے نہ جا سکے۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے سی اینڈ ڈبلیو ایکسئین کو بالش خیل اور خار کلے میں بنکرز گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایک فریق نے دو روز تک بنکرز مسمار نہ کرنے کی مہلت مانگی ہے۔
دھرنے کے باعث ٹل سے اپر کرم کے لیے کھانے پینے کے سامان کا دوسرا قافلہ اب تک روانہ نہ ہوسکا۔
خوراک اور دواؤں کی قلت سے عوام اور تاجر پریشان ہیں۔ تاجر رہنماؤں نے پیر تک کانوائے نہ لانے کی صورت میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو ٹرک تین ہفتوں سے کھڑے ہیں، سبزیاں خراب ہو رہی ہیں، مرغیاں مر رہی ہیں، کرایہ کئی گنا بڑچکا۔
لوئر کرم کے علاقے مندوری میں مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دے رکھا ہے۔
مشیر صحت خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ 15 لاکھ مالیت کی ایمرجنسی ادویات ایم ایس صدہ کے حوالے کردی گئیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
والدین علیحدگی کے باوجود دوست تھے، وفات سے قبل والد ہی والدہ کو اسپتال لیکرگئے: بیٹی نور جہاں
پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ و گلوکارہ نور جہاں کی بیٹی نازیہ اعجاز درانی نے والدہ کی نجی زندگی سے متعلق بات کی ہے۔حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی اور دوران انٹرویو والدہ کی زندگی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ 9 سال کی عمر سے اسٹار تھیں، انہوں نے بہت زیادہ شہرت اور مداحوں کی محبت دیکھی مگر وہ گھر میں ایک عام ماں کی طرح ہوتی تھیں۔نازیہ اعجاز نے کہا کہ والدہ نے ہمیشہ اپنے ہاتھوں سے کھانا بنایا اور کھلایا اور ہمارے سب ناز نخرے بھی اٹھائے، بڑی بہن ظِلّ ہما کی شادی کے بعد والدہ نے ہم 3 چھوٹی بہنوں کو بورڈنگ اسکول میں ڈال دیا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ والدہ اور والد اعجاز درانی میں علیحدگی کے باوجود دوستانہ تعلقات تھے، بورڈنگ اسکول ہماری سالگرہ منانے کے لیے دونوں آیا کرتے تھے۔ والدہ کی وفات سے قبل جب ان کی طبیعت خراب ہوئی تو اس دوران بھی اعجاز درانی ہی والدہ کو اسپتال لے کر گئے تھے۔نازیہ اعجاز درانی نے مزید کہا کہ مجھے کبھی کبھار محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنی والدہ جیسی زندگی جی رہی ہوں، میں بھی سنگل مدر ہوں، علیحدہ رہتی ہوں اور اپنے بچوں کی دیکھ بھال بالکل اس طرح سے کرتی ہوں جیسے نورجہاں ہماری کیا کرتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے میری عمر بڑھ رہی ہے، لوگ مجھے کہنے لگے ہیں کہ میں اپنی والدہ سے بہت زیادہ ملتی ہوں، مجھے لگتا ہے میں اپنی والدہ کی زندگی ری کری ایٹ کر رہی ہوں۔