اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کی بدعنوانی کے کیس کا فیصلہ ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنانا تھا، مگر دونوں ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث فیصلہ ایک اور بار مؤخر ہوگیا۔

 

جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو دو بار پیغام بھیجا، مگر وہ عدالت نہیں آئے، اور نہ ہی بشریٰ بی بی یا ان کے وکلا کی طرف سے کوئی پیش ہوئے۔ عمران خان کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ جب تک ان کی فیملی یا وکلا میں سے کوئی نہیں آتا، وہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

 

جج نے کہا کہ وہ دو گھنٹے سے عدالت میں انتظار کر رہے ہیں، مگر کوئی نہیں آیا۔ اس کے باوجود انہوں نے ملزمان کو ایک اور موقع دیتے ہوئے کیس کا فیصلہ 17 جنوری 2025 کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔

 

یاد رہے کہ اس کیس کا فیصلہ پہلے 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا گیا تھا، جس کے بعد 23 دسمبر 2024، 6 جنوری 2025، اور پھر 13 جنوری 2025 کی تاریخیں مقرر کی گئی تھیں، لیکن اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

 

نیب کی جانب سے اس کیس کی تحقیقات میں ایک سال کا وقت لیا اور 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے۔ ان گواہان میں اہم شخصیات جیسے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال شامل ہیں۔ اس کیس میں فرد جرم 27 فروری 2024 کو عائد کی گئی تھی، اور نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ناجائز طریقے سے رقم حاصل کی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: کیس کا فیصلہ

پڑھیں:

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی وکلا اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے


 اسلام آباد(آئی  این  پی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلا اورموجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگا دیئے اور کہا یہ پارٹی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکلا اور موجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگادیئے۔سابق وزیر نے کہا کہ بانی کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلا قیادت چاہتی ہے بانی و دیگر کو سزائیں ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا، قیادت پارٹی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ریس لگی ہے کون بانی سے ملے اورغلط معلومات دے۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کاایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی کے حقوق کوتہس نہس کررہے ہیں، موجودہ پی ٹی آئی قیادت حکومت سے ملی ہوئی ہے۔

مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،3اہلکار شہید2زخمی 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فواد چوہدری نے پی ٹی آئی وکلا اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے
  • احتجاج اور توڑپھوڑ کیس؛ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو آج بھی پیش نہیں کیا جاسکا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی
  • پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی
  • بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
  • فواد چوہدری کے پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ملتوی: 19 اپریل کو 3 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی