سری نگر ہائی وے پرانٹرچینج انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کے مقام پر انٹرچینج انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کے مطابق سہروردی روڈ پر واقع انڈر پاس کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، منصوبے کے باقی حصوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔
کئی موٹر ویز حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھل گئیںدوسری جانب موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد موٹ روے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک، موٹر وے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک جبکہ موٹر وے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موٹر وے
پڑھیں:
موٹر وے ایم 4: ٹرک کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا انسپکٹر شہید
—فائل فوٹوموٹروے ایم 4 پر امین پور کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا انسپکٹر شہید ہو گیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حادثے کے وقت موٹر وے پولیس افسران روڈ یوزرز کو بریفنگ اور ایجوکیشن دے رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ ٹرک کا ڈرائیور سو گیا تھا، پیٹرولنگ موبائل کو ٹکر مار دی۔