مرغی کی قیمت میں کمی، گوشت سستا ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) برائلر مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے، گوشت بھی سستا ہو گیا۔لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہو گیا ہے۔گوشت کی فی کلو قیمت 584 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے۔
پانچ روپے کی کمی سے زندہ برائلر کی تھوک قیمت 389 روپے جبکہ زندہ برائلر کی پرچون قیمت 403 روپے کلو ہو گئی ہے۔لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے ہے۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 جبکہ پرچون ریٹ 378 روپے ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔
جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے سیاسی رابطے ٹوٹ گئے، وجہ کیا بنی؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گئی ہے
پڑھیں:
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونا بھی 342 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 283 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 2 ڈالر بڑھ کر 2705 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق، سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی سطح پر معاشی صورتحال اور مقامی مارکیٹ میں طلب کے دباؤ کے باعث ہو رہا ہے۔