مولانا طارق جمیل اداکارہ وینا ملک کو کیوں ڈھونڈتے پھر رہے تھے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ماڈل، میزبان و اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل بہت اچھے انسان ہیں اور انہوں نے خود اداکارہ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
وینا ملک نے کہا کہ مولانا طارق جمیل سے ان کی ملاقات بہت اچھی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وہ خود مجھے ڈھونڈتے ہوئے میرے پاس آئے اور کہا بیٹا میں کب سےآپ کو ڈھونڈ رہا ہوں، میں آپ سے ملنا چاہتا تھا‘۔
یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار
وینا ملک نے حال ہی میں ماڈل اور میزبان متھیرا کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کے علاوہ نجی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی مولانا طارق جمیل سے 5،6 ملاقاتیں ہوئیں، انہوں نے کبھی نہیں پوچھا کہ تم کیا کر رہی ہو اور کیا سوچ رہی ہو۔ انہوں نے مجھ پر کبھی کوئی چیز مسلط کرنے کی کوشش نہیں کی اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار مولانا طارق جمیل خانہ کعبہ گئے اور انہوں نے وہاں سے انہیں فون کیا اور کہا بیٹا ! میں آپ کے لیے بہت دعا مانگ رہا ہوں۔
اپنے حجاب اور مذہبی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ دوپٹہ پہننے سے وہ اللہ کے قریب ہو سکتی ہیں لیکن اصل میں آپ کو قرآن پڑھنا ہے اور اسے سمجھنا ہے۔
متھیرا نے وینا ملک سے ان کے شو ’استغفار‘ کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ انہیں ابھی تک ٹرول کرتے ہیں کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی ہے تو آپ استغفار نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مذہب کے بارے میں مزید سیکھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وینا ملک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں، مگر کیسے؟
وینا ملک ایک اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں جو ہمیشہ اپنے کام سے زیادہ اپنے تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کے مختلف پراجیکٹس میں بھی کام کیا ہے۔ وینا ملک سنہ 2010 میں بھارت گئی تھیں جہاں وہ متعدد فلموں میں جلوہ افروز ہوئیں۔ بعد ازاں سنہ 2014 میں وہ بھارت سے دبئی منتقل ہوگئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ مولانا طارق جمیل وینا ملک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ وینا ملک وینا ملک انہوں نے کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک نے معاشی اعداد وشمار میں بہتری کیلئے مربوط پلان بنایا ہے، گورنر
کراچی:اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے ملکی معاشی اعداد و شمار میں بہتری کے لیے مربوط پلان بنایا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور کمرشل بینکوں کے صدور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کھاتے میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی جارہی ہے اورملکی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور ترسیلات زر کے اعداد وشمار میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
جمیل احمد نے بتایا کہ ایس ایم ایز فنانسنگ کا ٹارگٹ 1.1 ٹریلین روپے مقرر کیا گیا ہے، ملکی معاشی اعدادوشمار میں بہتری کے لیے اسٹیٹ بینک نے مربوط پلان بنایا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر بینکنگ سیکٹر کام کر رہا ہے۔