Express News:
2025-04-15@09:02:53 GMT

آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کا اگلا ہدف کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

کراچی:

آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے 2028 اولمپکس میں شرکت کو ہدف بنا لیا، وہ ٹی 20 فارمیٹ کی بدولت کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں شریک ہونے کی امید رکھتے ہیں۔

اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بگ بیش میں سنچری بنا کر واپسی کی ہے، وہ گزشتہ برس آسٹریلیا کی جانب سے ٹی 20 میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔

انہوں نے گزشتہ دن پرتھ اسکورچرز کے خلاف سڈنی سکسرز کی جانب سے 64 بالز پر 121 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آسٹریلوی بیٹر 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں شرکت کی آرزو رکھتے ہیں، جہاں ایک صدی بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امن کے شہزادے کی یروشلیم آمد؛ مسیحیوں نے آج پام سنڈے منایا

سٹی42: پاکستانی مسیحیوں نے آج  کھجوروں کے اتوار ( پام سنڈے)  کی عبادات  کیلئے دعائیہ تقریبات منعقد کیں۔

مسیحی روایات کے مطابق  پام سنڈے خضرت عیسیٰ المسیح کی یروشلیم تشریف آوری کے دن کی یاد میں ہر سال ایسٹر کی عید سے ایک ہفتہ پہلے والے اتوار کو ہوتا ہے۔پام سنڈے کو مسیحی روایات کے مطابق مقدس ہفتہ کے آغاز کا دن تصور کیا جاتا ہے۔ آج پام سنڈے کے اجتماعات میں ملک بھر میں لاکھوں مسیھیوں نے شرکت کی۔

موسم کے حوالے سے خبر آگئی

کھجوروں کے اتوار ( پام سنڈے) کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیہ اجتماعات ہوتے ہیں جو ہر اتوار کی عمومی عبادت کے ہال میں بھی ہوتے ہیں ور جہاں شرکا کی تعداد زیادہ ہو یا  چرچ کا ہال چھوٹا ہو وہاں  کھجوروں کے اتوار کی عبادت کھلی جگہوں پر شامیانے لگا کر بھی کی جاتی ہے۔

آج صبح پاکستان بھر کے گرجا گھروں میں مسیحیوں نے روایت کے مطابق کھجور کی ڈالیاں ہاتھوں میں پکڑ کر  شرکت کی۔ بعض علاقوں میں مسیھی بستیوں مین پام سنڈے کے جلوس بھی نکالے گئے جن میں بچوں بڑوں، مرد و خواتین نے کھجور کے پتے ہاتھوں مین اٹھا کر یسوع المسیح کی یروشلم آمد کی خوشی کے اظہار پر مبنی گیت گائے۔

 جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے لئے ملک گیر ہڑتال کروانے کا اعلان کر دیا

سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل  میں پام سنڈے کی عبادت کا مرکزی اجتماع

رومیل الیاس: آج  شہربھرمیں مسیحی برادری پام سنڈےجوش و جذبہ سےمنانےمیں مصروف رہی۔ سیکرڈہارٹ کیتھیڈرل چرچ ریگل چوک اور این ایس پی چرچ کریم نگر میں پام سنڈے کی خصوصی عبادت کااہتمام کیا گیا۔ آرچ بشپ آف لاہوربشپ سبیسٹین فرانسس شا  کی قیادت میں پام سنڈےکی عبادت انجام دی گئی جس مین مسیحیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، سکیورٹی و دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

 مسیحی برادری کی جانب سے کریم نگر میں پام سنڈے کا جلوس نکالا گیا،پام سنڈے جلوس پاسٹر گلزار کی قیادت میں نکالا گیا۔

 خیال رہے کہ  پاکستان میں پام سنڈے کو کھجوروں کا اتوار کہا جاتا ہے۔مسیحی مرد و خواتین اور بچے ہاتھوں میں کھجوروں کی ڈالیاں تھامے شریک ہوئے ،جلوس میں مسیحی بچوں کی جانب سے خصوصی گیت پیش کیے گئے۔گرجاگھروں میں سکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت
  • سرینگر، حریت رہنما مسرور انصاری گھر میں نظر بند
  • شہباز حکومت نے کہا ہے ہم عافیہ صدیقی کیلئے مزید کچھ نہیں کر سکتے
  • آئی پی ایل میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز آپس میں ہی الجھ پڑے
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • امن کے شہزادے کی یروشلیم آمد؛ مسیحیوں نے آج پام سنڈے منایا
  • اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کا بھارتی ویب سائٹ پر اعتراف
  • کراچی :جماعت اسلامی کا آج غزہ ملین مارچ