پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور : لاہور اور پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے سرکاری اور نجی سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔ محکمہ تعلیم نے سردی کی لہر کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔
اب سے سکول پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کو سکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ سردی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے، خصوصی بچوں کے سکولوں میں یونیفارم کے حوالے سے نرمی کی اجازت دی گئی ہے، جو 13 جنوری سے 15 فروری تک برقرار رہے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اسلحہ لائسنس کی ترمیم و تبدیلی کا عمل آن لائن کر دیا گیا
قیصر کھوکھر:پنجاب میں انفرادی پنجاب میں انفرادی اسلحہ لائسنس کے حوالے سے ترمیم و تبدیلی کا عمل اب آن لائن کردیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے متعلق تمام درخواستیں اور خدمات آسانی سے فراہم کی جائیں گی۔
اب شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، اسلحہ کیٹیگری میں تبدیلی، اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی، ڈوپلیکیٹ لائسنس کی درخواست، اسلحہ کی فروخت، اور لائسنس کی معیاد میں ایکسٹینشن کی درخواستیں آن لائن دے سکتے ہیں۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
پنجاب بھر میں شہری اپنے اسلحہ لائسنس میں موڈیفیکیشن کی درخواست آن لائن جمع کر سکیں گے، جس کے لئے متعلقہ کاغذات اور قانونی فیس بھی آن لائن جمع کی جا سکتی ہے۔ اس عمل کے آغاز سے شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے حوالے سے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، اور تمام خدمات گھر بیٹھے دستیاب ہوں گی۔
یہ آن لائن موڈیول پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت تیار کیا گیا ہے، اور محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے اشتراک سے اس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کو مزید 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان