بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے خواجہ فاروق احمد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر اور اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی کے درمیان آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور خواجہ فاروق احمد نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کی بھرپور مذمت کی اور اس سلسلے میں موثر اور جارحانہ انداز میں اندرون و بیرون ملک بھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے صدر آزادجموں و کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی تعیناتی پر جاری مشاورت کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور انہوں نے اس سلسلے میں صدر آزاد جموں و کشمیر سے مشاورت اور رہنمائی حاصل کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور خواجہ فاروق احمد کے درمیان آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خواجہ فاروق احمد
پڑھیں:
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غلط استعمال؛ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
اسلام آباد:ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کی۔
دورانِ سماعت سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال سے متعلق کیس کی آئندہ سماعت پر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔