چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں، پاکستان کا 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تیار،
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں مکمل، آئندہ ماہ ٹورنامنٹ شروع ہونگے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان نے 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی اسکواڈ تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کی فہرست تیار کر لی ہے جو 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے دو روز قبل یہ ابتدائی اسکواڈ کی فہرست کے نام آئی سی سی کو دو روز قبل دے دیے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی اسکواڈ میں زخمی صائم ایوب کا نام بھی آئی سی سی کو بھجوایا گیا ہے جب کہ کئی ماہ سے نظر انداز فخر زمان اور امام الحق بھی شامل ہیں۔پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ میں جو کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔
ان میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان) بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، کامران غلام، امام الحق، حسیب اللہ، عباس آفریدی اور صائم ایوب شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے ساتھ ہی اس سے قبل ہونے والی تین ملکی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کی فہرست بھی آئی سی سی کو بھجوائی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی کی جانب سے حتمی اسکواڈ کے لیے دی گئی 11 فروری کی ڈیڈ لائن تک قومی اسکواڈ میں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔
تاہم حتمی اسکواڈ میں عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہو رہی ہے۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں، اسکواڈ جمع کرانے کی آج کا آخری دن، پاکستان نام نہ دے سکا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ابتدائی اسکواڈ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی سے قبل کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا
چیمپئنزٹرافی2025 سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نک پوٹاس نے استعفیٰ دے دیا۔
تفصٰلات کے مطابق اس حوالے سے سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نک پوٹاس کا کانٹریکٹ 2026 تک تھا اور انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب نک پوٹاس نے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس سفر میں ہم نے کئی ریکارڈز توڑے، تاریخ رقم کی اورکئی یادگارلمحات بنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تھوڑا گھرپروقت گزارنے کا ٹائم ہے اور دیکھتے ہیں کہ اگلا چیپٹرکیا ہوگا۔