پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیا،
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے،
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق معائدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے،
پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے،
پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے،
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،
سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام متعارف کرایا ہے،
عازمین کو مدینہ منورہ میں چار سے آٹھ دن کی مدت کے لیے اپنی رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی،
ہر عازم کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا جس میں پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ، اور متعلقہ معلومات ہوں گی،
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق خصوصی موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات ان کے موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی،
عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ کی معلومات، سعودی عرب میں اپنی رہائش، ادائیگی اور دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشنز سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے،
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سعودی وزارت حج کے زیر اہتمام جدہ میں جاری چار روزہ بین الاقوامی حج کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے،
حج ایکسپو میں حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے ذمہ دار اداروں اور کمپنیوں سے مزید معاہدے بھی کئے جائیں گے،
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور سعودی
پڑھیں:
پاکستانی وفد کی چیئرپرسن خارجہ امور کمیٹی یورپین پارلیمنٹ ڈیوڈ میک کلسٹر سے ملاقات
---جنگ فوٹوسفارت خانۂ پاکستان کے 4 رکنی وفد نے ناظم الامور سید فراز زیدی کی قیادت میں یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرپرسن ڈیوڈ میک کلسٹر سے ملاقات کی ہے۔
سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جو موضوعات زیرِ بحث آئے ان میں پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون کو گہرا کرنے کے مزید طریقوں کے علاوہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے دیگر معاملات شامل تھے۔
دوسری جانب سفارت خانۂ پاکستان برسلز کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی کے مطابق خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ وفد کی ایک انتہائی خوش گوار اور گرمجوشی سے ملاقات ہوئی جس میں عالمی اور علاقائی سیاسی منظر نامے پر مکمل اور واضح بات چیت کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان، یورپین پارلیمنٹ اور یونین کے دیگر اداروں کے ساتھ ہماری مسلسل مثبت مصروفیت کے منتظر ہیں۔
اس ملاقات میں سفارت خانے کی جانب سے آنے والے وفد میں سید فراز زیدی کے ساتھ اکنامک منسٹر عمر حمید، قونصلر محمد عدیل اور قونصلر اسد اعوان بھی شریک تھے۔