قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، 10 نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد : آج شام پانچ بجے قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا جس کے لیے دس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل پیش کریں گے، جب کہ قومی کمیشن برائے مقامِ خواتین ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دوسرے این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے عملدرآمد کی ششماہی نگرانی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ، انسانی سمگلنگ مافیا کے خلاف اقدامات پر توجہ دلاؤ نوٹس اور ضرورت مند افراد کو مفت یا رعایتی علاج کی فراہمی میں ناکامی کے بارے میں بھی توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ 18 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس دو بجے ہوگا۔
اجلاس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔