بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں مسترد
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی—فائل فوٹو
بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظوربانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش ہو گئیں۔
پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔
جج نے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے کیوں جمع نہیں کرائے؟
وکیل خالد یوسف چوہدری نے جواب دیا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے۔
جس پر جج نے کہا کہ عدالت کے حکم پر آپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی پر 26 نومبر احتجاج پر تھانہ ترنول میں 2 اور تھانہ رمنا میں ایک مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عبوری ضمانت کی
پڑھیں:
راولپنڈی ، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار
راولپنڈی(نیوزڈیسک) القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار ہی گرفتار کرلیا۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کی زمین بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دی دیا
جبکہ جج ناصر جاوید رانا کے سزا سنانے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ فیصلے کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید ہوگی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا