قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، 10 نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے لیے دس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔
ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل ایوان میں پیش کریں گے، قومی کمیشن برائے مقامِ خواتین ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دوسرے این ایف سی ایوارڈ پہ عملدرآمد کی ششماہی نگرانی رپورٹ ایوان کے سامنے رکھیں گے، انسانی سمگلنگ مافیا کے خلاف اقدامات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈا کا حصہ ہے۔
رمضان شوگر ملز ریفرنس، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور
ضرورت مند افراد کو مفت یا رعایتی علاج کی فراہمی میں ناکامی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور کے 1 رکن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان کی رکنیت معطل
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے مالی سال 2023-2024 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر لاہور کے 1 رکن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
معطل ہونے والے ارکان میں لاہور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر، صاحبزادہ غزین عباسی، فرحت عباس، جاوید کوثر اور دیگر شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ان ارکان کی رکنیت معطل ہونے کی وجہ سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانا ہے۔ معطلی کے دوران یہ ارکان قانون سازی اور اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکرز کو معطل ارکان سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، اور ان ارکان کو رکنیت بحالی تک اسمبلی کے کاموں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔