26نومبر احتجاج کیس؛بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں کی 3درخواستیں مسترد
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26نومبر احتجاج کے معاملے پر مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں کی 3درخواستیں مستردکر دی گئیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کیخلاف پی ٹی آئی کے 26نومبر احتجاج پر مقدمات درج کئے گئے تھے،بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ ترنول میں 2اور تھانہ رمنا میں ایک مقدمہ درج ہے،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں کی یدرخواستوں پر سماعت کی،بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے،جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے؟وکیل نے کہاکہ آج 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے،جج کے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے حکم پر آپ عملدرآمد ہی نہیں کررہے،جج نے کہا کہ آپ کی عبوری ضمانت کی تینوں درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔
پنجاب: بچوں کی موجیں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے، اوقات کار بھی تبدیل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
روس کیلئے کرائے کے فوجی بننے والے 12 بھارتی یوکرین میں ہلاک
نئی دہلی: روس کے لیے کرائے کے فوجی بننے والے 12 بھارتی فوجی یوکرین میں ہلاک جبکہ 16 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں بھارت کے 12 فوجی مارے گئے جبکہ 16 فوجی لاپتہ ہیں۔ وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے فوجی بھارت کی جانب سے لڑ رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج (جمعہ) تک روسی فوج میں خدمات میں انجام دینے والے 126 بھارتی فوجیوں کے معاملات سامنے آئے ہیں.
ان کا کہنا تھاکہ 126 فوجیوں میں سے 96 فوجیوں کو روس مسلح افواج نے فارغ کردیا ہے جبکہ 18 فوجی ابھی تک روسی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان میں 16 افراد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ روس نے 16 فوجیوں کو لاپتا قرار دیا ہے، ان روس حکومت سے رابطے میں ہیں اور ان ان کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روس میں خدمات میں انجام دینے والے 12 فوجی جنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔
یاد رہے بھارتی فوج کا رد عمل روسی فوج میں بھرتی ہونے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے فوجی کی موت کے بعد آیا ہے جبکہ روس کے یوکرین کے ساتھ جاری تنازع کے دوران ایک اور زخمی ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ کیرالہ کا شہری بنل بابو یوکرین تنازعہ کے دوران مارا گیا تھا اور ہندوستانی سفارت خانہ اس کی لاش کی وطن واپسی کے لیے روسی حکام سے رابطے میں ہے۔