مظفرآباد میں کشمیری مہاہرین نے ایک اجتماع کے دوران حق خودارادیت کے حصول کی جدووجہد میں کشمیریوں کی بھرپور حمایت و تائید پر پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کشمیری مہاہرین نے ایک اجتماع کے دوران حق خودارادیت کے حصول کی جدووجہد میں کشمیریوں کی بھرپور حمایت و تائید پر پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ”کشمیری ریفیوجی کیئر کونسل“ کے صدر نعیم سجاد کی صدرات میں ہونے والے اجتماع میں کہا گیا کہ پاکستان نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکوم لوگوں کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے اور عالمی فورموں پر ان کی بھرپور ترجمانی کر رہا ہے۔ اجتماع میں کہا گیا کہ کشمیری عوام کلمہ واحد کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ بھرپور محبت اور لگاﺅ رکھتے ہیں اور پاکستان میں شامل ہونا ان کا ایک دیرینہ خواب ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر فوجی طاقت کے بل پر قبضہ جما رکھا ہے اور قابض بھارتی فورسز کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے لوگ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں جو ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ اجلاس میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے فوجی انخلاء کرے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دے۔ انہوں نے اس موقع پر ”پاکستان زندہ باد“ اور ”گو انڈیا گو بیک“ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اجتماع میں آزاد جموں و کشمیر کی حکومت پر زور دیا گیا کہ مہاجرین کی مستقل آبادکاری کے کام میں تیزی لائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گیا کہ

پڑھیں:

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس

ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس اسلام آباد میں کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس اسلام آباد میں کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حریت رہنما محمود احمد ساغر کے کزن، غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی خوشدامن اور مولانا مودودی کی دختر اسما مودودی اور جاوید احمد شاہ کی والدہ کے انتقام پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کے ایصال ثواب اور بلندی درجات اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں محمود احمد ساغر، مشتاق احمد بٹ، اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین، زاہد صفی، محمد اشرف ڈار، میاں مظفر، عدیل مشتاق، سید گلشن احمد، سیدمشتاق گیلانی، عبدالمجید میر، ظہور احمد اور دیگر نے دعائیہ اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت
  • ‎نون چائے: کشمیریوں کی روایتی نمکین گلابی چائے کیسے تیار ہوتی ہے اور اس کے صحت کے لیے فوائد کیا ہیں ؟
  • مقبوضہ کشمیر کی زمینوں پر پہلا حق کشمیریوں کا ہے
  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کے نریندر مودی کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں، غلام محمد صفی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر نے عالمی مبصرین کو ریاست کے دورے کی دعوت دیدی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی مذمت
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیر کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی کوششوں کی مذمت
  • مقبوضہ جموں وکشمیر کے گاؤں میں پراسرار بیماری سے 14 افراد کی موت