پہلوانوں کے شہر گجرانوالہ میں اب لڑکیاں بھی پہلوانی کے میدان میں
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
یوں تو گجرانوالہ کی پہچان پہلوانی ہے، مگر اس کھیل میں خواتین کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی، تاہم اب صورتحال کچھ مختلف نظر آتی ہے۔
سحر کا تعلق گجرانوالہ سے ہے اور وہ ایک یونیورسٹی اسٹوڈنٹ ہیں۔ سحر وکالت کی طالبہ ہیں اور کھیلوں کے ساتھ اپنی تعلیم بھی مکمل کر رہی ہیں۔ سحر کے لیے سینکڑوں کلو کا ویٹ اٹھانا کوئی مشکل کام نہیں۔ وہ ویٹ لفٹنگ اور جوڈو جیسے مشکل کھیلوں میں پاکستان بھر میں گوجرانولہ کی نمائندگی کرتی نظر آتی ہیں۔ سحر نیشنل لیول پر کئی میڈل اپنے نام کر چکی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اور گوجرانولہ کی نمائندگی کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
سحر کا کہنا ہے کہ ہمارا تعلق پہلوانوں کے شہر سے ہے اور مردوں کی طرح یہاں کی لڑکیاں بھی پہلوانی کے میدان میں گجرانوالہ کا نام روشن کر سکتی ہیں۔ سحر کے مطابق اگر جوش ہو اور یقین پختہ ہو تو پہلوانی خواتین کے لیے کوئی مشکل کام نہیں، خواتین کو بھی اس میدان میں آنا چاہیے، یہ سوچے بغیر کے لوگ کیا کہیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سحر کے والد بھی جوڈو کے کھلاڑی رہ چکے ہیں اور وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ نہ صرف پریکٹس میں موجود ہوتے ہیں، بلکہ خود ان کو پریکٹس بھی کرواتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لو گ کیا کہتے ہیں اس سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
گلوکار جواد احمد بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج
معروف گلوکار جواد احمد بجلی چوری کے تنازعے میں لیسکو عملے کے ساتھ تلخ کلامی کے الزام میں مشکل میں پھنس گئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ جوہر ٹاؤن میں گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر پیش آیا، جہاں لیسکو عملہ بجلی چوری کی تحقیقات کے لیے پہنچا تھا۔
لیسکو کی جانب سے تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کرائی گئی درخواست میں گلوکار جواد احمد، ان کے ساتھی عدیل اور چار نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق، جواد احمد نے موقع پر پہنچ کر عملے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور عملے کو دھمکایا۔ مزید یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی گاڑی (ویگو ڈالا) عملے پر چڑھانے کی کوشش کی۔
لیسکو حکام نے بتایا کہ بیوٹی پارلر کے بجلی میٹر میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی، جس کا مقصد بجلی چوری کرنا تھا۔ بجلی کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے پارلر کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔
پولیس کو درخواست موصول ہو چکی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ لیسکو نے اعلیٰ حکام کو بجلی چوری کے شواہد اور دیگر تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ اس معاملے پر ابھی تک جواد احمد یا ان کے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔