گیمنگ کے لیے 5ہزار کے اندر بہترین ایئر بڈز کون سے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان میں ایئربڈز کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں میں جن کے لیے ایئر بڈز کا استعمال اب لازم و ملزوم ہوچکا ہے۔ ایئربڈز نہ صرف موسیقی سننے کے لیے استعمال ہوتے ہیں بلکہ گیمنگ، کالز اور ورزش کے دوران بھی بہترین ساتھی ثابت ہوتے ہیں۔ قیمت کی بات کریں تو اب مارکیٹ میں صرف 5ہزار روپے کے بجٹ میں بھی بہترین ایئربڈز خریدنا ممکن ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو چند ایسے ایئر بڈز کے بارے میں آگاہ کریں گے جو نہ صرف اعلیٰ کارکردگی فراہم کرتے ہیں بلکہ استعمال میں آرام دہ بھی ہیں۔
1.
آڈیونک سلائیڈ 550 ایئر بڈز (Airbud 550 Slide Earbuds)
پاکستان میں آڈیونک ایک معروف برانڈ ہے جو کم قیمت میں اعلیٰ معیار کی آڈیو مصنوعات فراہم کرتا ہے۔ اس کے سلائیڈ 550 ایئر بڈز کا ڈیزائن نہ صرف سادہ بلکہ بہت پائیدار بھی ہے۔ ان میں استعمال ہونے والی بلوٹوتھ 5.3 ٹیکنالوجی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کنکشن مستحکم اور تیز ہو۔ ان کا اسٹینڈ بائے ٹائم 90 دن ہے جبکہ چارجنگ کیس اضافی بیک اپ فراہم کرتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ ان ایئربڈز کا ڈیزائن کافی آرام دہ ہے، جس کی وجہ سے وہ کان میں آرام سے فٹ بیٹھتے ہیں اور طویل عرصے تک استعمال کرنے پر بھی کان میں کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں ہوتا۔
یہ ایئربڈز خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے بہترین ہیں جو موسیقی کے شوقین ہیں اور کالز پر لمبی گفتگو کرنا پسند کرتے ہیں۔ کلاسک ایئر بڈز میں موجود کنٹرول بٹن آپ کو موسیقی اور کالز دونوں کو بغیر کسی دقت کے کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ موجودہ ڈسکاؤنٹ کے بعد ان کی قیمت صرف 3,949 روپے ہے۔
2. زیرو لائف زیڈ 811 ایئربڈز (Zerolife Z811 Earbuds)زیرو لائف زیڈ 811 ایئربڈز ایک اور بہترین آپشن ہیں جو کم قیمت میں اعلیٰ کارکردگی فراہم کرتے ہیں۔ ان کا ڈیزائن بہت ہلکا ہے اور یہ کان میں اچھے سے فٹ ہو جاتے ہیں، جو انہیں روزمرہ کے استعمال کے لیے بہترین بناتا ہے۔ ان کا پلے ٹائم 12 گھنٹے ہے جبکہ آڈیو کنکشن بہت مستحکم ہے، جس کی وجہ سے گیمنگ یا موسیقی سننے کے دوران کسی قسم کی دقت نہیں ہوتی. یہ واٹر ریسسٹنٹ بھی ہیں۔
ان ایئربڈز میں ایکسٹرا باس کی خصوصیت موجود ہے، جو موسیقی کے شوقین افراد کے لیے بہترین ہے۔ زیرو لائف زیڈ 811 ایئربڈز کی بیٹری لائف بھی اچھی ہے، جو طویل عرصے تک تسلی بخش کارکردگی فراہم کرتی ہے۔ ان کی قیمت محض 3999 روپے ہے۔
3. ریئل می بڈز کلاسک (Realme Buds Classic)ریئل می بڈز کلاسک ایک اور ایسا انتخاب ہے جو قیمت کے لحاظ سے بہت مناسب اور بہترین آڈیو فراہم کرتے ہیں۔ ان کی آواز کا معیار نہ صرف صاف ہے بلکہ باس بھی بہت مضبوط ہے۔ یہ ایئربڈز وائرڈ کنکشن کے ساتھ آتے ہیں، جو طویل مدت کے لیے قابل اعتماد ثابت ہوتا ہے۔
ان ایئربڈز کی خاصیت ان کا ایرگونومک ڈیزائن ہے، جو طویل وقت تک استعمال کے باوجود آرام دہ رہتا ہے۔ ان کے مائیکروفون کی مدد سے آپ کالز کے دوران صاف آواز حاصل کر سکتے ہیں، اور ان کا سادہ ڈیزائن ہر عمر کے صارفین کے لیے پرکشش ہے۔ اس کے علاوہ، ان ایئربڈز کی قیمت بھی بہت معقول ہے، جو انہیں ایک بہترین انتخاب بناتی ہے۔
4. آئی ٹیل بڈز ایس (اے این سی)آئی ٹیل بڈز ایس (اے این سی) ماڈل کم قیمت میں بہترین وائرلیس ایئربڈز فراہم کرتا ہے۔ ان کی بیٹری لائف 35 گھنٹے ہے، اور چارجنگ کیس کے ساتھ آپ کو مزید بیک اپ بیک اپ فراہم کرتا ہے۔ ان ایئربڈز میں بلوٹوتھ 5.3 ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو تیز اور مستحکم کنکشن فراہم کرتی ہے۔
ان کا ڈیزائن کمپیکٹ اور ہلکا ہے، جو روزمرہ کے استعمال کے لیے بہترین ہے۔ آڈیو کی کوالٹی خاص طور پر کالز اور موسیقی کے لیے شاندار ہے۔ یہ ایئربڈز ان لوگوں کے لیے بہترین ہیں جو سستی قیمت میں اعلیٰ معیار کی تلاش میں ہیں۔ قیمت صرف 4,999 روپے۔
5. ہائلو جی ٹی 2 (Haylou GT2)ہائلو جی ٹی 2 ایئربڈز خاص طور پر ان افراد کے لیے بہترین ہیں جو کم قیمت میں بہترین آڈیو اور بیٹری لائف چاہتے ہیں۔ ان کی بیٹری لائف تقریباً 15 گھنٹے ہے، جب کہ چارجنگ کیس کے ساتھ یہ اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ یہ ایئربڈز بلوٹوتھ 5.0 کے ساتھ آتے ہیں، جو گیمنگ اور موسیقی کے لیے مستحکم کنکشن فراہم کرتا ہے۔
ان کا ڈیزائن کانوں کے لیے آرام دہ ہے اور طویل وقت تک استعمال کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوتا۔ خاص طور پر باس کی گہرائی اور واضح آڈیو کے لحاظ سے ہائلو جی ٹی 2 ایئربڈز کے بہترین معیار کا اندازہ ہوتا ہے. یہ موسیقی کے شوقین افراد کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ ان کی موجودہ قیمت 3,700 روپے ہے۔
6. بوسٹ ہاک وایئر لیس ایئر بڈز (Boost Hawk Wireless Earbuds)بوسٹ ہاک وایئر لیس ایئر بڈز پاکستان میں بہت مشہور ہیں، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جو کم قیمت میں شاندار کارکردگی چاہتے ہیں۔ ان ایئربڈز کی بیٹری لائف تقریباً 12 گھنٹے ہے، جو روزمرہ کے استعمال کے لیے کافی ہے۔ ان میں بلوٹوتھ 5.1 ٹیکنالوجی کی موجودگی اسے تیز اور مستحکم کنیکٹیویٹی فراہم کرتی ہے۔
ان کا ڈیزائن سادہ اور اسٹائلش ہے، اور آڈیو کا معیار بہت متوازن اور صاف ہے۔ ان ایئربڈز میں ملٹی فنکشن بٹن بھی موجود ہیں، جو صارفین کو کالز اور موسیقی کو کنٹرول کرنے میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ بوسٹ ہاک وایئر لیس ایئر بڈز کی قیمت بھی بہت مناسب ہے یعنی 4,499 روہے جو انہیں ایک بہترین انتخاب بناتی ہے۔
7. لینووو ایچ ای 05 (Lenovo HE05)لینووو ایچ ای 05 نیک بینڈ ہیڈ سیٹ ہے۔ یہ ایک اور قابل اعتماد اور سستا آپشن ہیں جو آپ کو بہترین معیار اور طویل بیٹری لائف فراہم کرتا ہے۔ ان کا اسٹینڈ بائے ٹائم 120 گھنٹے ہے اور بلوٹوتھ 5.0 کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو آپ کو مستحکم کنکشن فراہم کرتی ہے۔
ان کا ڈیزائن خاص طور پر ورزش کرنے والوں کے لیے بہترین ہے، کیونکہ یہ کان میں مضبوطی سے فٹ آتے ہیں اور ہلکے وزن کے ہوتے ہیں۔ ان کی آڈیو کوالٹی بھی بہت شفاف ہے، اور باس گہرا ہے، جو موسیقی کے شوقین افراد کو پسند آتا ہے۔ قیمت صرف 1,499 روپے۔
8. ڈینی ایئر ڈاٹس 101 (Airdots 101)ڈینی ایئر ڈاٹس 101 ایئربڈز بھی 5000 روپے سے کم کی رینج میں بہترین انتخاب ہیں۔ پلے ٹائم 12 گھنٹے ہے۔ ان ایئربڈز کی آواز بہت مضبوط اور صاف ہے، جو موسیقی اور گیمنگ دونوں کے لیے بہترین ہے۔
ان کا ڈیزائن کمپیکٹ اور ہلکا ہے، جس کی وجہ سے یہ روزمرہ کے استعمال کے لیے بہترین ہیں۔ ان ایئربڈز کی خاصیت ان کا بہترین باس اور واضح آڈیو ہے، جو آپ کو گیمنگ یا موسیقی کو شاندار بناتا ہے. قیمت صرف 2,999 روپے ہے۔
9. جوائے روم ایم جی- سی 05 (Joyroom MG-C05)جوائے روم ایم جی- سی 05 ایئربڈز ان افراد کے لیے مثالی ہیں جو کم قیمت میں پریمیم کوالٹی چاہتے ہیں۔ ان کا اسٹینڈ بائے ٹائم 72 گھنٹے جبکہ چارجنگ کیس اضافی چارج کے لیے دستیاب ہے۔
یہ ایئربڈز بلوٹوتھ کنکٹیویٹی کے ساتھ آتے ہیں. ان کا ڈیزائن ایپل کے ایئر پوڈز سے مشابہت رکھتا ہے، اور آواز کا معیار بھی کافی بہتر ہے۔ قیمت صرف 4,250.00روپے ہے
پاکستان میں 5000 روپے سے کم قیمت کے یہ چند بہترین ایئر بڈز ہیں جو نہ صرف سستے ہیں بلکہ ان کی کارکردگی بھی بہت شاندار ہے۔ چاہے آپ موسیقی کے شوقین ہوں، گیمر ہوں، یا کالز کے لیے بہترین ایئربڈز تلاش کر رہے ہوں، یہ تمام آپشنز آپ کی ضروریات کو پورا کریں گے۔
واضح رہے کہ اوپر بتائے گئے ایئر بڈز کی قیمتیں زیادہ تر رعایت کے ساتھ ہیں لہذا دیر نہ کریں اور جلد سے جلد اپنی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر بہترین انتخاب کریں اور موسیقی اور گیم ٹائم کا لطف اٹھائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خوشبخت صدیقیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روزمرہ کے استعمال کے لیے موسیقی کے شوقین فراہم کرتے ہیں بہترین انتخاب ان ایئربڈز کی فراہم کرتا ہے کی بیٹری لائف ان کا ڈیزائن افراد کے لیے پاکستان میں اور موسیقی چارجنگ کیس یہ ایئربڈز ایئر بڈز کان میں میں بہت بھی بہت کے ساتھ روپے ہے کی قیمت بڈز کی ہیں جو
پڑھیں:
پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، دمام ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
دمام: پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس کے بعد پرواز خوفناک حادثے کے بچ گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایوی ایشن کا کہناہےکہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آ گیا۔فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا۔روانگی کے ایک گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔