معاہدہ حج دستخط، وفاقی وزیر چودھری سالک سعودی عرب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین دورے کے دوران حج معاہدہ2025 ء پر دستخط کریں گے۔ چوہدری سالک حسین عالمی حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو میں بھی شرکت کریں گے۔ عالمی حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو کا چوتھا ایڈیشن 13 سے16 جنوری کو جدہ میں ہو گا۔ چار روزہ کانفرنس میں90 ممالک سے وزراء اور ممتاز شخصیات اور سفارتکار خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس می47 پینل مباحثے، 50 ورکشاپس اور جدید ترین حج ٹیکنالوجیز اور خدمات کی 280 نمائش ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملائیشیا کی سعودی عرب سے حج کوٹے میں 10ہرازعازمین کے اضافے کی درخواست
کوالالمپور: ملائیشیا نے سعودی عرب سے حج کوٹے میں اضافے کر درخواست کر دی ۔
زرائع کے مطابق ملائیشیا کے دینی امور کے محکمہ نے بتایاکہ سعودی وزارت حج و عمرہ کو درخواست کی ہے کہ ہمارے کوٹے میں 10ہزار عازمین کا اضافہ کیا جائے۔
ملائیشیا کے حکام نے کہا کہ کوٹے میں اضافے پر ہمارے عازمین تمام ضوابط کی پابندی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے عازمین جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ذریعہ سفر کریں گے۔