ناجائز تجاوزات کی بھرمار، میئر حیدرآباد خاموش
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
(رپورٹ ابراہیم انڑ)حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور سائٹ ایسوسی ایشن آمنے سامنے ، تجاوزات کیخلاف ٹاؤن چیئرمین کو خط لکھنے پر صنعتی علاقے میں ایچ ایم سی کی انتقامی کارروائیاں، تفصیلات کے مطابق صنعتی علاقے میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خاتمے کیلئے 11دسمبر کو ٹاؤن سچل سرمست کو خط لکھا گیا کہ صنعتی علاقے سے تجاوزات کو ختم کروایا جائے جس کے بعد میئر حیدرآباد کی چہیتی افسر انکروچمنٹ انچارج رشیدہ بانو رئیس نے حیدرآباد کے صنعتی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شاپنگ مالز اور فیکٹری کا لاکھوں روپیوں کا سامان ضبط کرلیا اور توڑ پھوڑ کیلئے نشانات بھی لگا دیئے ، ذرائع کے مطابق بھتہ نہ ملنے پر سائٹ ایریا میں فیکٹری اور شاپنگ مال کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ مزید بتایا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کیخلاف میئر حیدرآباد کاشف شورو کی جانب سے کسی قسم کا اقدام نہیں لیا گیا،حیدر چوک گاڑی کھاتہ،ٹاور مارکیٹ قاسم آباد سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار ہونے کے باوجود کوئی بھی کارروائی نظر نہیں آرہی جبکہ سائٹ ایریا میں انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی حیدرآباد نے سائٹ لمیٹڈ اور ایچ ایم سی کے تنازع کی شدت کو کم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی،انکروچمنٹ انچارج لطیف آباد رشیدہ بانو رئیس سے موقف لینے کیلئے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر اُن کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: صنعتی علاقے تجاوزات کی
پڑھیں:
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت کا فائدہ عوام کو دینے کے بجائے شاہراہوں کی تعمیر کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آج پٹرول کی قیمت کم ہونے جا رہی ہے تاہم یہ فائدہ عوام کو نہیں دیں گے اور یہ پیسہ عوام کے مسائل پر مرہم پٹی کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت پچھلے دنوں علیل تھے تو میں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور وہ الحمداللہ خیریت سے ہیں اور اب گھر چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے صوبے سیستان میں 8 بے گناہ پاکستانیوں کو دہشت گردی کے واقعے میں شہید کردیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس حوالے سے ایران کے وزیرخارجہ سے بات ہوئی ہے اور امید کی جانی چاہیے کہ ایرانی حکومت قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے ان کو قرار واقعی سز دے دی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اور سیکریٹری پاور سمیت دیگر متعلقہ حکام کی معاونت سے پورے پاکستان کے لیے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کمی کی جاچکی ہے، یہ بہت بڑا چیلنج تھا لیکن اللہ نے ہمیں اس میں سرخرو کیا اور ہم سب نے مل کر قوم کو عید کا تحفہ دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب ایک موقع پھر آیا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر نیچے آئی ہیں، حالیہ جو قیمتیں گری ہیں، یوکرین کی جنگ بند ہونے سے متعلق خبروں یا ابھی ٹیرف لگنے کی وجہ سے بھی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج 15 اپریل ہے تو آج تیل اور پٹرول کی قیمت کم ہونے جا رہی ہیں اور ابھی اس کا اعلان ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو کمی آرہی ہے اس کو ہم نے روکنے کا سوچا ہے تاکہ قوم کے زخموں کی مرہم پٹی کی جائے اور ان کو شفایاب کرسکیں، اس سلسلے میں ہم نے بڑی سوچ و بچار کے بعد طے کیا ہے کہ کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کے سنگل روڈ کو خونی روڈ کہا جاتا ہے لیکن فنڈز کے بغیر یہ مکمل نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کے پی سے لے کر سکھر تک بہترین موٹروے بن چکی ہے، اب آگے سکھر-حیدرآباد-کراچی بننے والا ہے، امید ہے ایم 6 اور ایم 9 وفاق شفاف طریقے سے خود بنائے گا، جس طرح نواز شریف نے دیگر موٹرویز بنائی ہیں اسی طرح یہ موٹروے بھی وفاق خود بنائے گا اور اعلیٰ معیار کی موٹر وے ہوگی جو سکھر سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی ہوگی۔