Jasarat News:
2025-01-18@12:57:12 GMT

فیصل آباد میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک محنت کش کو گولی مار کر لہولہان کر دیا 24گھنٹوں کے دوران 180 سے زائد وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی،قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے، پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام،بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر عظیم پٹرولیم کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فروٹ فروش اشرف نامی شہری کو گولی مار کر لہولہان کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ مقبول روڈ پر واقع رمضان ٹیکسٹائل مل کے ملازمین شہزاد‘ یٰسین اور حمزہ مختلف پارٹیوں سے 36لاکھ کی رقم لیکر بنک میں جمع کروانے جا رہے تھے کہ مقبول روڈ پر 4مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ ریلبازار کے علاقہ ہلال احمر چوک میں ریلبازار کا تاجر اسد یونس 27لاکھ رقم لیکر جا رہا تھا کہ تعاقب میں آنیوالے مسلح ڈاکوئوں نے رقم سے بھرا شاپر چھین کر فرار ہو گئے۔جیل روڈ پر ارم سیلون کے تالے توڑ کر زیورات و نقدی،کارخانہ بازار کے قریب انعام سی30ہزار،کچہری روڈ پر شہزاد سے جھپٹامار کر فون،لیاقت آباد کے موسیٰ خان سے پرس،چوہڑ ماجرہ چوک کے قریب ساجد سے ساڑھے چار لاکھ روپے،ستیانہ روڈ مکڈونلڈ کے قریب احسان سے جھپٹامار کر فون،ڈی گرائونڈ کے قریب علی حسن سے نقدی و فون،سلیمان خان سے پرس،ہریاں والا چوک میں ارشد سے نقدی و فون چھین کر فرارہوگئے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکوئوں نے چھین کر کے قریب روڈ پر

پڑھیں:

 حکمران اشرافیہ سے وسائل چھین کر عوام کو ان کا وارث بنائیں گے، حافظ نعیم الرحمن 

بنو قابل پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کاکہنا تھا کہ 1994 سے تمام حکومتیں آئی پی پیز کو نواز رہی ہیں، چند آئی پی پیز مالکان کو کپیسٹی چارجز کی مد میں اور ٹیکسوں سے استثنی قرار دے کر سالانہ تین ہزار ارب تک دیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ویژن سے محروم حکمران ٹولہ صرف لوٹ مار میں مصروف ہے، حکومتی اقدامات اور بعض عناصر کے پروپیگنڈہ سے ملک کا نوجوان مایوس ہو رہا ہے، وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا جائے تو پاکستان چند سالوں میں ترقی کر جائے گا، صرف آئی ٹی کے شعبہ پر توجہ دینے سے آئی ٹی ایکسپورٹ موجودہ 3.2 ارب ڈالر سالانہ سے 10 ارب ڈالر سالانہ ہو جائے گی، حکومت عوام کو کچھ دینے کے لیے تیار نہیں، 77برسوں سے مافیا ملک پر مسلط ہے، 1994 سے تمام حکومتیں آئی پی پیز کو نواز رہی ہیں، چند آئی پی پیز مالکان کو کپیسٹی چارجز کی مد میں اور ٹیکسوں سے استثنی قرار دے کر سالانہ تین ہزار ارب تک دیے جا رہے ہیں، حکمران اشرافیہ سے وسائل چھین کر عوام کو ان کا وارث بنائیں گے، 17جنوری کو مہنگی بجلی اور آئی پی پیزکے خلاف ملک گیر مظاہرے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپو سنٹر میں الخدمت پاکستان کے زیراہتمام بنوقابل پروگرام کے تحت کورسز مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی یکساں نظام اور یکساں نصاب کی بات کرتی ہے۔ حکومتوں کی ذمہ ذاری ہے کہ عوام کے لیے معیاری اور مفت تعلیم کا بندوبست کریں، حکومت عوام کو سہولت دیتی ہے تو یہ احسان نہیں ان کا حق ہے، عوام کو خیرات نہیں ان کا حق چاہیے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں میں ان کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنی ہے، اس کے لیے ملک کے طول و عرض میں جدوجہد جاری ہے، اس جدوجہد کے ساتھ ہمارا یہ بھی فیصلہ ہے کہ اپنے تئیں بہتری کے لیے کوششیں بھی کریں گے، انہی کوششوں میں سے ایک بنو قابل پروگرام ہے، اس پروگرام کا آغاز کراچی سے کیا اور شہر میں پچاس سے زائد کیمپسز کے ذریعے طلبا و طالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے، کراچی کے بعد یہ سلسلہ چاروں صوبوں میں شروع کر دیا گیا ہے، اندرون سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی جا رہے ہیں، کے پی اور پنجاب بھر میں بھی بلاتفریق بچوں کو مفت کورسز کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمیٰ بخاری
  • ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمی بخاری
  • 80سے زائد موٹر سائیکلچوری و چھین لی گئیں
  • کراچی؛ بند گھر سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیوارت اور نقدی چوری
  • فیصل آباد: ڈاکو ڈیلیوری بوائے سے نقدی کے ساتھ پیزا بھی چھین کر لے گئے
  • کراچی؛ ڈمپر نے بچی  سے جینے کا حق چھین لیا، 6 سالہ تانیہ جاں بحق
  • موٹر سائیکل چوروں نے شہری علاقوں کے بعد اسپتالوں کا رخ کرلیا
  • پڈعیدن،نواحی علاقوں کی سڑکوں پر ڈاکو راج قائم
  • افسوس ناک واقعہ، کورنگی، ڈاکوئوں نے نماز فجر پڑھ کر گھر آنے والے نوجوان حافظ قرآن کو قتل کردیا
  •  حکمران اشرافیہ سے وسائل چھین کر عوام کو ان کا وارث بنائیں گے، حافظ نعیم الرحمن