سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت کی بد انتظامی کے باعث سرکاری اسپتالوں کے معاملات تاحال درست نہیں ہو سکے، ایوننگ شفٹ میں سرجن ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا، انہیں نجی کلینکس چلانے کی اجازت ہے ان حالات میں کسی وقت بھی حادثے کا شکار مریض کو لانے کی صورت میں سرجن ڈاکٹرز کی عدم موجودگی سے مریضوں کی جان کو خطرات کا خدشہ رہتا ہے، اس طرح کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن اس کے باوجود سنگین مسئلے پر نہ تو منتخب نمائندے توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی محکمہ صحت نے کوئی سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں،اس سے قبل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) روزانہ غیر حاضر یا کوتاہی کرنے والے ڈاکٹر/عملے کے خلاف ڈپارٹمنٹ کو رپورٹ دیتے تھے جن کی بنیاد پر کارروائی ہوتی تھی لیکن اب افسران سفارش اور لین دین کے نتیجے میں پوسٹنگ کراتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی دلچسپی صرف اپنی سیٹ بچانے پر ہوتی ہے۔ ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ جب سے غلام محمد مہر میڈیکل کالج بنا ہے تب سے اسپتال کے مسائل ختم ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں جہاں ڈاکٹرز کے درمیان غیر اعلانیہ طور پر گروپ بندی/سیاست بازی کی بھی اطلاعات ہیں، اسپتال انتظامیہ کو جرأت نہیں کہ وہ ان سرجن یا پروفیسر ڈاکٹرز کی حاضری رجسٹر پر غیر حاضری لگا سکیں ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈاکٹرز کو ہر صورت بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانا پڑے گی،چیئرمین بورڈ آف گورنرزایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کو ہر صورت بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانا پڑے گی، مریضوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویے کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سےپیش آنے کےلئے ٹریننگ پروگرام شروع کر رہے ہیں، ایک ماہ کے اندر 12 بیڈز کا سرجیکل آئی سی یو بھی کام شروع کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ آپریشن تھیٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ایک ماہ کے اندر سی ٹی سکین مشین کام شروع کر دے گی، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بیڈز اور صفائی کی خراب صورتحال کو ٹھیک کریں گے، ہسپتال میں علاج اور صفائی کی صورتحال پر بھی اہم اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت ناپید
  • بلوچستان، سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری ملامزین کی بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار
  • ہزاروں سرکاری ملازمین کو نکالنے کی تیاری،فہرست سامنے آگئی
  • حکم امتناع اور ضمانت سے معاملات حل نہیں ہوں گے، جسٹس منصور علی شاہ
  • پشاور ہائیکورٹ نے ادویات سپلائی ٹینڈر پراسس پر پابندی عائد کردی
  • کیا جرگوں سے بلوچستان کے پشتون اکثریتی اضلاع میں امن بحال ہوسکے گا؟
  • سپریم کورٹ پھر تقسیم، معاملات ججز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دینے تک کیسے پہنچے؟
  • وزیراعظم اپنی ترقی کی تعریف درست کرلیں.شیخ وقاص اکرم
  • ڈاکٹرز کو ہر صورت بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانا پڑے گی،چیئرمین بورڈ آف گورنرزایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد
  • محکمہ تعلیم میں سیکڑوں سرکاری نوکریوں کا اعلان