Jasarat News:
2025-01-18@13:08:11 GMT

ریڑھ کی ہڈی کے مسائل

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

ریڑھ کی ہڈی کے مسائل

آج کل دنیا میں صحت کے مسائل میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے، خاص طور پر وہ جو ریڑھ کی ہڈی سے متعلق ہیں۔کرسیوں پر غلط انداز سے گھنٹوں تک بیٹھنا ریڑھ کی ہڈی کے امراض میں اضافے کا باعث بن رہا ہے جس کے بعد اکثر سرجری کی ضرورت پڑجاتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کو شفاف الیکشن اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،  مولانا فضل الرحمٰن

لاہور:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو جیل میں ڈالنے کے بجائے مسائل کے حل کے لیے سیاسی مکالمے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ شفاف اور دھاندلی سے پاک انتخابات کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وہ ہمیشہ مذاکرات کے حامی رہے ہیں کیونکہ یہی مسائل کے حل کا بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے موجودہ مطالبات کے بارے میں علم نہیں، لیکن ان کی خواہش ہے کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے سلجھایا جائے۔

انہوں نے سیاستدانوں کے رویوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے پارلیمان کی اہمیت ختم ہو رہی ہے۔ مولانا کا کہنا تھا کہ ادارے اپنی مرضی کی حکومت لانا چاہتے ہیں، جو ان کے لیے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا نظریات سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف اپنی اتھارٹی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، جو آئین کے میثاق ملی کی خلاف ورزی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے قبائلی علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کی رِٹ ختم ہوچکی ہے، لوگ اپنے گھروں سے بے دخل ہو رہے ہیں اور ایسے حالات میں جغرافیائی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ چھبسویں ترمیم کے معاملے پر صرف ان کی جماعت اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک جماعت آئین اور انسانی حقوق پر سمجھوتا نہ کرنے کا عزم رکھ سکتی ہے تو دیگر جماعتیں ایسا کیوں نہیں کر سکتیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ مارشل لا کے خلاف کھڑے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • استنبول نمائش میں شرکت کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا
  • غیر قانونی بچت بازاروں سے ٹریفک جام کے مسائل ہیں ، چیف سیکرٹری
  • سزا کے بعد این آر اور کا تاثر ختم ہوگیا: طلال چودھری
  • روس ہمارے ریجن میں لیڈر بن سکےگا؟
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہی تمام مسائل کا حل ہے، علی محمد خان
  • اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال
  • تیل و گیس سے مالا مال سانگھڑ مسائل کا گڑھ بن گیا، سائرہ بانو
  • خشکی ،سکری اور بالجھڑ
  • انتقام سے مسائل حل نہیں ہونگے، ترک کا تاریخی دورہ شام کے دوران بیان
  • پاکستان کو شفاف الیکشن اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،  مولانا فضل الرحمٰن