چہرے پر جھریوں کی وجوہات
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
انسان کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے چہرے کے خدوخال اور جلد میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ایک قدرتی عمل ہے لیکن ان تبدیلیوں کا کم عمری یا جوانی میں وقوع پذیر ہونا تشویش ناک ہے۔
آئرن لیول کا کم ہونا جھائیوں کا باعث بنتا ہے اور زیادہ تر جھائیاں آئرن کی کمی سے ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چہرے پر جھریاں پڑنے کی وجہ موبائل فون یا ٹی وی اسکرین کا زیادہ استعمال بھی ہے کیونکہ اسکرین دیکھتے ہوئے جتنا زور آنکھوں پر پڑتا ہے اس کے اثرات جھریوں کی شکل میں سامنے آتے ہیں۔لیپ ٹاپ یا ٹی وی استعمال کرتے ہوئے چشمہ لازمی پہنیں تاکہ آنکھوں پر زیادہ زور نہ پڑے۔ وہ غذائیں اور میوے کھائیں جو آپ کے جسم کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ضرورت ہے کہ جانوروں کے حقوق پورے کئے جائیں: جسٹس عائشہ ملک
سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے لئے سخت سزا ہونا ضروری ہے۔لاہور میں جانوروں کے حقوق اور ماحولیات پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جانوروں کی بہبود اور حقوق پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ ضرورت ہے کہ جانوروں کے حقوق پورے کیے جائیں، تنظیمیں اس کے لیے اچھا کام کر رہی ہیں، اس پر مزید کام ہونا چاہیے، جانوروں اور انسانوں کا تعلق قدرت نے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح انسانوں کو بنیادی حقوق چاہئیں، اسی طرح جانوروں کو بھی چاہئیں، جانوروں کے کھانے اور پینے کا انتظام ہونا چاہیے، آوارہ کتوں کو مارنے کے کیس پر بہت غور و فکر کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کی جج نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں جانوروں کی صورتِ حال پر تشویش ہے، کیس کے دوران کسی کو نہیں پتہ تھا کہ کس قانون کے تحت کتوں کو مارا جاتا ہے،جہاں انسانی جانوں کے حقوق مقدم ہیں، وہیں جانوروں کے حقوق کی بھی ذمہ داری بنتی ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ لائیو سٹاک کا مقصد ہی ان کے حقوق کا تحفظ ہے، ہمیں صحیح معنوں میں ایک ویلفیئر سٹیٹ بننا ہو گا، ویلفیئر خواہ کسی طبقے کے لی ہو، اس کے لئے موثر قانون سازی ناگزیر ہے۔انہوںنے کہا کہ جانوروں کے حقوق کے لیے ایسی کانفرنسز کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سے معاشرے میں مثبت پیغام جاتا ہے، لائیو سٹاک ہماری زندگیوں کا اہم جزو ہونا چاہیے۔