حیدر آبادی کچے گوشت کی بریانی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
1 چکن ایک کلو2 چاول ایک کلو3 دہی ایک کلو4 دار چینی دو عد5 لونگ آٹھ عدد6 چھوٹی الائچی چار عدد7 کالی مرچ پانچ عدد8 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ9 لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ11 چھوٹی الائچی دو چائے کے چمچ پسی ہوئی12 پیاز چار عدد (فرائی، سلائس اور چورا کر لیں)13 ہرا دھنیا آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا14 دودھ تھوڑا سا15 زردے کا رنگ تھوڑا سا۔
پہلے چاولوں میں دار چینی، لونگ، چھوٹی الائچی اور کالی مرچ ڈال کرھلکا سا آبال لیں2ایک پیالے میں چکن، دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پاوٴڈر، ہلدی، اور پسی چھوٹی الائچی کو اچھی طرح مکس کرکے میری نیشن کے لئے چھوڑ دیں3ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو فرائی کرکے نکال لیں اور ایک طرف رکھ لیں4میری نیٹ کیے ہوئے گوشت کو فرائی پین میں ڈال دیں5پھر اس میں فرائی کی ہوئی پیاز اور ہرا دھنیا ڈال دیں6پھر گوشت کے اوپر فرائی کی ہوئی پیاز کا آدھا تیل ڈال دیں7پھر آبلے ہوئے چاولوں کو ڈال کر پکالیں8دودھ اور زردے کے رنگ کو مکس کرلیں اور چاولوں پر ڈال دیں9بچے ہوئے تیل کو گرم کرکے اس میں تھوڑا سا زردہ رنگ ڈال کر چاولوں پر ڈال دیں10اس کو دم پر رکھ دیں اور جب پک جائیں تو ڈش میں ڈال کر سرو کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈال کر
پڑھیں:
لاہور میں برائلر گوشت کی فروخت من مانی قیمتوں پر جاری، انڈے بھی مہنگے
لاہور شہر میں برائلر گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ، انتظامیہ اور پنجاب حکومت خاموش تماشائی بن گئے۔ جس وجہ سے دکاندار اپنی من مرضی سے گوشت کی قیمت مانگنے لگے۔ ہر دکاندار نے اپنا ہی ریٹ لسٹ لگانا شروع کردی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو سرکاری نرخنامہ جاری کیا جاتا ہے اس پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو جبکہ گوشت کے نرخ کا خانہ ہی ختم کردیا گیا ہے۔جس وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ روز مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سے670روپے کلو تک فروخت کیا گیا اور فارمی انڈے 220 روپے میں فروخت ہو رہے تھے جوکہ آج 4روپے اضافے کے ساتھ 224روپے فی درجن سیل ہو رہے ہیں ۔