کراچی (جسارت نیوز)شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں تھانے کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائربریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا، فائر بریگیڈ ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او تھا نہ سولجر بازار کا کہنا تھا کہ کچرا کنڈی میں لگنے والی آگ نے موٹر سائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ان کامزید کہنا ہے کہ تمام موٹر سائیکلیں لاوارث تھیں، کیس پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچا، کچرے میں لگنے والی آگ بھڑکی جس نے کچرے میں پڑے موٹرسائیکلوں کے پارٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آتش زدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹنڈوجام میں بازار گندے پانی میں ڈوب گئے

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گندے پانی کی سیوریج لائن ایک بار پھر پھٹ گئی جس کی وجہ سے شہر بھر میں پانی جمع ہو گیا اور تجارتی مارکیٹ رستم شہید روڈ، شاہی بازار، عبدالستار ایدھی چوک، اسٹیشن روڈ، تالپور محلہ سمیت دیگر علاقے پانی میں ڈوب گئے جس کی وجہ سے کاروباری مراکز بند ہو گئے اور تجارتی مارکیٹ کھل نہ سکیں، جبکہ مساجد کے سامنے پانی جمع ہونے سے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر یوں کے مطابق گندے پانی کی سیوریج لائن سال میں دو چار دفعہ پھٹتی رہتی ہے لیکن بلدیہ والے نئی لائن ڈالنے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ پرانی لائن کو صحیح کرکے پیسے ضائع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا لائن کو ڈالے ہوئے 40 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا، اس کی مدت ختم ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود نئی لائن نہیں ڈالی جا رہی۔ جماعت اسلامی کے کونسلر طاہر اُسامہ اور عبدالحمید شیخ نے کہا کہ شہریوں کو سال میں جس طرح سال میں ، 3 دفعہ اس لائن کی وجہ سے پریشان سے گزرنا پڑتا ہے، وہ نہایت افسوس ناک ہے۔ ان سے میٹھے پانی کا منصوبہ تو اب تک پورا نہیں ہو سکا تو کم از کم سیوریج لائن کے مسئلے کو حل کرکے عوام کی مشکلات کو حل اور پرانی سیوریج لائن کی جگہ نئی لائن ڈالی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے جہلم کے وسط میں واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی.
  • بھارتی اداکار ٹرک کی ٹکر سے ہلاک
  • موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم، 18 سالہ طالبہ جاں بحق
  • ٹنڈوجام میں بازار گندے پانی میں ڈوب گئے
  • 80سے زائد موٹر سائیکلچوری و چھین لی گئیں
  • بگ بیش کرکٹ لیگ میں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں آگ بھڑک اٹھی، کھیل روکنا پڑ گیا
  • موٹر سائیکل چوروں نے شہری علاقوں کے بعد اسپتالوں کا رخ کرلیا
  • مٹیاری،ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق
  • لاس اینجلس کی آگ دیگر شہروں تک پھیلنے کا خدشہ،60 لاکھ امریکی خطرے کی زد میں آگئے
  • لاس اینجلس میں راکھ کے ڈھیر میں آسکر ایوارڈ کی تصویر؛ کتنی حقیقت کتنا فسانہ