سائٹ میں تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آکر میاں زخمی اور بیوی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی(جسارت نیوز) شہر قائد میں ٹریلرز کے ڈرائیور ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کرنے لگے، سائٹ ایریا میں تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آکر میاں زخمی اور بیوی جاں بحق ہوگئی۔کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔غنی چورنگی کے قریب ہونے والے خوفناک حادثے میں بیوی نے موقع پر ہی جان دے دی جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔ شاہراہ فیصل پر فائن ہائوس کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ ھادثے کے بعد زخمی لڑکا اور لڑکی رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق الٹنے والی کار سے شراب کی بوتل بھی ملی ہے۔علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تیز رفتار
پڑھیں:
مظفر گڑھ میں ایک اور زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 15 افراد شدید زخمی
مظفر گڑھ(نیوز ڈیسک) ایک اور زائرین کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی، رنگپور کے علاقے میں زائرین سے بھری کوسٹر الٹ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق زائرین کی کوسٹر سخی سرور سے جھنگ دربار سلطان باہو جارہی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے کوسٹر سڑک سے اتر کر الٹ گئی،15 زائرین کوسٹر حادثے میں زخمی ہوگئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی، شدید زخمیوں کو دیہی مرکز صحت رنگپور شفٹ کر دیا گیا، گزشتہ صبح بھی رنگپور میں زائرین کی بس کو حادثہ کے باعث 4افراد جاں بحق اور دس زائرین زخمی ہوگئے تھے۔
Post Views: 1