ٹنڈوجام،رکشا ڈرائیور سے نوسرباز کی رکشا چھیننے کی کوشش،مزاحمت پر گولی مارکرفرار ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں رکشا ڈرائیور سے نوسر باز کی رکشا چھینے کی کوشش مزاحمت پر گولی مارکر فرار۔ٹنڈوجام کے نواحی گاؤں صوبو مگسی کا رکشا ڈرائیور صدیق مگسی سے نوسر باز کرایہ پر رکشا لے کر ہٹٹڑی تھانے کی حدود میں لے کر نشہ آور چیز کھلا کر رکشا لے کر جانے لگے تو رکشا ڈرائیور نے مزاحمت کی تو نوسر باز گولی مارکر فرار ہوگئے زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر طبی امداد دی گئی، جب کہ رکشا ڈرائیور کی مدعیت میں ٹنڈوجام تھانے میں کیس درج کرایا گیا ہے زخمی رکشا ڈرائیور صدیق مگسی کا کہنا ہے کہ نامعلوم نوسر افراد کرایہ پر رکشا لے کر گئے جہاں پر انہوں نے مجھ سے رکشا چھینے کی کوشش کی مزاحمت پر گولی مارکر فرار ہو گئے جہاں پر مجھے کچھ افراد نے اسپتال منتقل کیا چند روز قبل ایک اسکول ٹیچر عابد علی کے ساتھ بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آچکا ہے اسے ٹنڈوجام ورکشاپ سے راہوکی موٹر سائیکل پر نشہ آور چیز کھلا کر لے کے گئے ہوش آنے پر جب اس نے مزاحمت کرتے ہوئے شور کیا تو یہ لوگ اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے جہاں سے اسے زخمی حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ان وارداتوں کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس پایا جاتا اور عوام اعلیٰ حکام سے نوسرباز گروپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رکشا ڈرائیور
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔
اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔
آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔