تعلیم استحقاق نہیں ، بنیادی حق ہے، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تعلیم استحقاق نہیں بلکہ بنیادی حق ہے ،مسلم اور عالمی برادری تعلیم کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں۔ مسلم کمیونٹیز میں بچیوں کی تعلیم کے موضوع پر اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے اتوار کو یہاں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تعلیم کوئی استحقاق نہیں بلکہ بنیادی حق ہے،مسلم اور عالمی برادری تعلیم کے
ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں ۔ چیئرمین سینیٹ نے نے کانفرنس کو انتہائی اہم قرار د یتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کا مستقبل اس کے نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم میں مضمر ہے، پڑھی لکھی اور خواندہ خواتین پائیدار اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ بچیوں کو تعلیم کی فراہمی نہ صرف انفرادی زندگیوں کو بدلتا ہے بلکہ معاشی طور پر بااختیار بنا کر پوری کمیونٹی کو ترقی دے کر استحکام کو بھی فروغ دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ تعلیم یافتہ مسلم خواتین نے معاشروں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسلام آباد اعلامیہ کا مقصد ایک باہمی تعاون پر مبنی فریم ورک کے تحت لڑکیوں کی تعلیم میں اہم چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف ایک پالیسی بلکہ ایک ترجیح کے طور پر بچیوں کی تعلیم کے لیے پرعزم ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے تعلیم تک رسائی کو بڑھایا ہے، ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک پاکستان کی ہر بچی کو سیکھنے کا موقع نہیں مل جاتا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تعلیم کے کی تعلیم
پڑھیں:
سرحد پر کشیدگی؛ مریم نواز نے بنیادی فیکٹر سب کو یاد دلا دیا
سٹی42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز ن کو یقین ہے کہ پاکستان کے دشمن کو پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات کبھی نہیں ہو گی۔
مریم نواز نے لاہور مین پبلک میں کھڑے ہو کر واشگاف اللفاظ مین بتا دیا کہ پاکستان کے خلاف کسی مہم جوئی کا انجام کیا ہو سکتا ہے۔ مریم نواز نے پاکستانیوں کو اور پاکستان کے دشمنوں کو بھی یاد دلایا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔
مریم نواز کا جملہ تھا، " پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا۔"
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نوازنے کہا، پاک بھارت سرحد پر کشیدگی تو ہے لیکن فکر کرنے کی ضرورت نہیں، پاک فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا۔ پاک فوج ملک و قوم کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہے۔
Waseem Azmet