کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے ٹیچنگ لائسنسگ کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ کو گریڈ 16 میں نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) سے سوٹبلٹی مرحلہ طے کرنے کے بعد لاسنس کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ گورنمنٹ سروس کا حصہ بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ لائسنس پاس امیدواروں کو گریڈ 16 کی نوکری قانونی تحفظ کے ساتھ ملے، معاملے کو منظوری کے لیے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ٹیچنگ لائسنس پاس امیدواروں کی سوٹیبلٹی جانچنے کے لیے کیس سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھیجا جائے گا۔خیال رہے کہ رولز کے تحت گریڈ 16 کی نوکری کے
لیے ایس پی ایس سی کے مرحلے سے گزرنا لازمی ہوتا ہے۔اس سے قبل، جنوری 2024 میں ہونے والے ٹیچنگ لائسنس کے امتحان میں 646 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گریڈ 16

پڑھیں:

حکومت سندھ کا ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ


حکومت سندھ نے ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ کرلیا جبکہ گرین لائن اور اورنج لائن کی گاڑیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ ہفتے نیا روٹ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کےلیے پنک ای وی اسکوٹر اسکیم جلد شروع کرنے کی ہدایات کی گئی۔ ملازمت پیشہ اور طالبات درخواست گزاروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، پیپلز بس سروس کے پی ڈی صہیب شفیق اور دیگر شریک ہوئے۔ 

اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت اور روڈ سیفٹی سے متعلق حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کمرشل گاڑیوں کے معائنے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے پر کمرشل گاڑیوں کے معائنے کےلیے ایم وی آئی سینٹرز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ 

اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں کمرشل گاڑیوں کے معائنے کےلیے 10 ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، کراچی میں دو ایم وی آئی سینٹرز پہلے سے ہی فعال ہیں، مزید سینٹرز پر کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے پر ای وی آئی سینٹرز کے قیام سے گاڑیوں کی شہر میں داخلے سے قبل فٹنس یقینی ہوگی، کراچی میں تین مزید اور سندھ کے باقی اضلاع میں 5 ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید، محفوظ اور عوام دوست بنانے کےلیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ جون میں 34 نئی الیکٹرک بسیں اور 5 ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پہنچیں گی، جبکہ مزید 100 بسیں بھی جون ہی میں پہنچ جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے ابتدائی مرحلے میں 500 الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کروانے کےلیے بھی ضروری اقدامات کی ہدایات کی۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے عوام کو سستی، ماحول دوست اور بااعتماد سفری سہولیات مہیا کی جائیں۔ سندھ کا ٹرانسپورٹ نظام ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور سہولت دونوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فرائض میں غفلت برتنے پر اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار نوکری سے فارغ، 12 ایس ایچ اوز کی سروس ضبط
  • کے پی حکومت کا سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ
  • غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • کے پی حکومت کا سرکاری اسکولوں کے طلباء کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ
  • طلبا کو کتنے گریس مارکس ملیں گے؟ حکومت نے منظوری دیدی
  • حکومت سندھ کا ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا بڑا قدم ، خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ
  • ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے کے پنجاب حکومت کے دعوے کو مسترد کردیا
  • کے پی حکومت کا ایسٹر پر مسیحی برادری کو تنخواہ اور پنشن 20 اپریل کو دینے کا فیصلہ
  • ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی