عمران نے چوری چھپانے کیلیے القادر ٹرسٹ بنایا‘ طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
فیصل آباد (نمائندہ جسارت) ن لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے چوری چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے، برطانوی ایجنسی نے190 ملین پاؤنڈ کیس کی انکوائری کی جو پیسے خزانے میں آنے تھے وہ
کاروباری شخصیت کی جیب میں ڈال دیے گئے، بند لفافے میں معاہدہ کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا۔ برطانیہ میں پس پردہ شہزاد اکبر نے کاروباری شخصیت سے ملاقات کی، عمران خان اس سارے معاملے میں ملوث تھے، 190 ملین پاؤنڈ کے بدلے زمین حاصل کی گئی، 190 ملین پاؤنڈ کی چوری کو چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ بنایا گیا۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں بنی گالہ منی گالہ بن گیا تھا، لین دین ہوتا رہا، بشریٰ بی بی لین دین اور کمیشن لیتی تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: القادر ٹرسٹ
پڑھیں:
آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا: بیرسٹر سیف
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ تین بار القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے سے پہلے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے، تاہم آج کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا۔
اپنے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس جعلی حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، عمران خان یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم منتقل نہیں ہوئی، القادر ٹرسٹ میں پیسہ بیرونِ ملک سے آیا اور فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات کی حقیقت عدالتوں میں بے نقاب ہو رہی ہے، انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ملک میں لاقانونیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔