پنجاب:اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلیے 62 روپے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔دوران اجلاس بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لے چکے ہیں، پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دی۔ اس موقع پر مریم نواز شریف نے مئی تک 40 ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا، پروگرام کے لون دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی
گئی ہے، انہوں نے لون 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے، چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی 7 دن میں اپنا تحریری جواب دے گی: عرفان صدیقی
—فائل فوٹوحکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی 7 دن میں اپنا تحریری جواب دے گی۔
مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان تیسرا اجلاس ہوا۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمر ایوب نے اپنی کمیٹی کی جانب سے تحریری مطالبات کی فہرست اسپیکر کو دی، انہوں نے مطالبات پڑھ کر بھی سنائے۔
مذاکرات کا تیسرا دور: پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کر دیےاس اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے لیڈر سے اڈیالہ جیل میں آزادانہ ماحول میں ملاقات کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی اگلی تاریخ کا اعلان اسپیکر کریں گے، دونوں کمیٹیوں نے اسپیکر ایاز صادق پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، اپوزیشن نے اپنے تحریری مطالبات پیش کیے اور پڑھ کر سنائے۔
ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے ان کے لیڈر سے ایک اور ملاقات کروائی جائے، آج فیصلہ ہوا کہ اس اجلاس پر بریفنگ دیں گے۔