راولپنڈی/ لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر 31 جنوری تک غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں چل سکتے، اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے ہم جتنی لچک دکھاسکتے تھے دکھا دی۔جبکہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر جبر ہورہا ہے، معاشرے کو اس ظلم کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کرائی گئی جوکہ 2 گھنٹے سے زاید جاری رہی۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزدہ حامد رضا نے کہا کہ دوسرا فریق اگلی میٹنگ میں جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے تیاری کرکے آئے، ایک ایسا غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے جو
ذمے داران کا تعین کرسکے، اس کمیشن میں ہم اپنی مرضی کا جج نہیں چاہ رہے بلکہ عدالت عظمیٰ کے موسٹ سینئر ججز کی بات کررہے جو ان دونوں واقعات کی تحقیقات کرکے ذمے داروں کا تعین کرسکے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہم مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ کے لییتیار ہیں جس کے لیے دوسرا فریق کمیشن کے قیام سے متعلق ورکنگ کرکے آئے، اتنے دن گرنے کے باوجود ابھی مذاکرات کے اندر کسی قسم کی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، کمیشن کا قیام اور اسیران کی رہائی ہمارے پہلے دو مطالبات ہیں۔ یہ دونوں مطالبات ہم تحریری شکل میں فراہم کردیں گے، تیسری میٹنگ میں عملی اقدامات کرنا ہوں گے، مذاکراتی کمیٹی سربراہ عمر ایوب کو بانی نے مکمل اختیار دیا ہے، چارٹر آف ڈیمانڈ پر ان کے دستخط ہوں گے بانی کے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی کسی ایگزیکٹو آرڈر نہیں قانونی طریقے سے باہر آئیں گے، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ملک کی نیک نامی کا سبب نہیں بنے گا، اس ریفرنس میں خان ان کی اہلیہ سمیت فیملی کا کوئی ممبر بینیفشری نہیں، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلہ کے بعد مذاکراتی عمل میں ہمارے رویوں میں تلخی آئے گی۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ججز کی تقرری و تعیناتی کیلیے مختلف طریقہ کار واضح ہیں، 26ویں آئینی ترمیم طاقت کے زور پر پاس کروائی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کا عدلیہ میں مداخلت کے بارے جو تحفظات تھے وہ سب کچھ واضح کرتے ہیں، 26 ویں ترمیم کے خلاف ہم سب کو اکٹھے ہونا ہے کیونکہ یہ آئین کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے جو انہوں نے کیا۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وکلاء اس ترمیم میں ہونے والی آئین کی خلاف ورزی کو بہتر انداز سے اجاگر کر سکتے ہیں، آزادی اظہار رائے، انسانی حقوق سب کچھ آئین فراہم کرتا ہے لیکن گراؤنڈ پر عمل درآمد نہیں ہے، جب کوئی بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ویگو ڈالاز اس کے گھر پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے لوگوں کو اس ظلم کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا اور ایک آزاد اور طاقتور عدلیہ کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہونے والے جبر کے خلاف کھڑے نہیں ہو رہے۔ سلمان اکرم راجا نے مزید کہا 26ویں آئینی ترمیم شہری آزادی کے اوپر بڑا حملہ ہے، اس شہری آزادی کے تحفظ کے لیے ہمیں ایک آزاد اور طاقت ور عدلیہ چاہیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے پی ٹی ا ئی نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

آرمی چیف سے میٹنگ میں موجودگی پر بیرسٹر گوہر کیسیکہہ سکتے ہیں کہ وہ نہیں تھے: فیصل کنڈی

آرمی چیف سے میٹنگ میں موجودگی پر بیرسٹر گوہر کیسیکہہ سکتے ہیں کہ وہ نہیں تھے: فیصل کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے ہماری میٹنگ میں بیرسٹرگوہر موجود تھے، دن دیہاڑے میٹنگ میں موجودگی پر یہ کیسیکہہ سکتے ہیں کہ میں نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر میٹنگ میں موجودگی کی تردید کر رہے ہیں تو اس کا ان سے پوچھیں۔گورنر فیصل کنڈی سے سوال کیا گیا کہ کیا بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے الگ ملاقات ہوئی تھی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے بیرسٹرگوہر کی الگ ملاقات کا مجھے نہیں پتہ۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان پر میٹنگ میں ہرممبر نے اپنی رائے دی، بیرسٹرگوہر کی رائے کا احترام کرتا ہوں، کچھ چیزیں وہ نہیں بتا رہے تو میں بھی نہیں بتاسکتا۔دوسری جانب بیرسٹرگوہر نے 2 روز قبل پشاور میں ہونے والی میٹنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کی ہے۔

پارلیمنٹ ہا ئو س میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پربات چیت چل رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات ہونے چاہئیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین کی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی ملاقات
  • جمہوریت مخالف طاقتوں کے خلاف سیاسی و نظریاتی جنگ ضروری ہے، پرکاش کرات
  • مذاکراتی عمل سے اب ہمارا کوئی تعلق نہیں، وقاص اکرم
  • جوڈیشل کمیشن بنائیں گے تو بات آگے چلے گی، صاحبزادہ حامد رضا
  • پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، رانا ثنااللہ
  • 8 فروری کو عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا،سلمان اکرم راجا
  • ہم اپنے کسی بھی اصولی مؤقف سے نہیں ہٹیں گے‘ سلمان اکرم راجا
  • کل اگر جوڈیشل کمیشن پر نہیں مانیں گے تو آخری نشست ہوگی، شیخ وقاص اکرم
  • آرمی چیف سے میٹنگ میں موجودگی پر بیرسٹر گوہر کیسیکہہ سکتے ہیں کہ وہ نہیں تھے: فیصل کنڈی
  • پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر لچک دکھانے کا مشورہ