کینال منصوبے سے صوبوں میں نفرت بڑھے گی، صفدر عباسی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مرکزی رہنما صفدر عباسی نے کہا ہے کہ 6 کینال منصوبے سے صوبوں میں نفرت بڑھے گی، ہم لمبی جدوجہد کےلیے تیار ہیں۔
میرپور خاص میں جیو نیوز سے گفتگو میں صفدر عباسی نے کہا کہ جو ہمارے ساتھ ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس معاملے نے پورے سندھ کو ہلادیا ہے۔
کوئی صوبہ اپنے حصے سے پانی کی نہریں بنائے تو اسے روکا نہیں جاسکتا، احسن اقبالوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر کوئی صوبہ اپنے حصے میں پانی کی نہریں بنائیں تو اسے نہیں روکا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں، آنے والے دنوں میں میرپورخاص کے آموں کے باغات خطرے میں ہوں گے۔
جی ڈی اے رہنما نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ کی زرخیز زمین کو سمندر کھا رہا ہے، پرامن جدوجہد سے باور کرا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ 6 کینال منصوبے سے صوبوں میں نفرت بڑھے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
سردی بڑھے گی یا کم ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
مغرب کی سمت سے بادلوں کا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا سسٹم آج اور کل ملک میں رہے گا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان میں بادلوں کا سسٹم داخل ہونے سے اج رات اور کل دن کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بادلوں کے سسٹم کے باعث آج رات اور کل دن کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے 15 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔