پاکستانی تجارتی وفد کا 12سال بعد دورہ بنگلادیش ،ویزا شرائط میں نرمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کے بعد پاکستانی تجارتی وفد 12 سال کے بعد بنگلادیش پہنچ گیا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی صدارت میں جانے والے وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 35 سے زاید برآمد کنندگان اور صنعت کار شامل ہیں۔پاکستانی وفد نے بنگلادیشی وزیر تجارت بشیر الدین سے ملاقات کی جبکہ وفد بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے بھی ملاقات کرے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تجارتی وفد نے 12 سال بعد ایف پی سی سی آئی کے صدر کی زیرقیادت بنگلہ دیش کا دورہ کیا جہاں دوطرفہ اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی سے جاری بیان کے مطابق صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی زیر قیادت پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیرالدین سے ملاقات کی اور پاکستانی وفد نے دونوں برادر ممالک کے مابین اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری
بڑھانے پر زور دیا گیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے، آزمائش کے ہر موقع پر بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہوں گے، بنگلہ دیشی وزیر تجارت نے پاکستان سے تجارتی تعلقات کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔ سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستانی بزنس کمیونٹی کو لانگ ٹرم ویزے دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی بنگلہ دیش کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کر دی ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیرالدین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر اقتصادی، معاشی، سرمایہ کاری، انڈسٹریل، کاروباری اور تجارتی مواقع تلاش کریں گے۔ پاکستانی وفد سے ہونے والی ملاقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، پاکستانی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ اجلاس میں بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنرسید احمد معروف نے خصوصی شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویزا شرائط میں نرمی ایف پی سی سی ا ئی تجارتی وفد نے کہا کہ وفد نے
پڑھیں:
سعودی عرب کا حج ویزا کے بغیر مکہ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ
سعودی عرب نے حج ویزا کے بغیر مکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق 29 اپریل کے اپریل کے بعد سے مکہ میں داخل ہونے یا قیام کرنے کی اجازت صرف ان لوگوں کو ملے گی جن کے پاس حج ویزا یا خصوصی پرمٹ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: حج 2024: قانونی دستاویزات کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزارتِ حج
خصوصی پرمٹ مکہ کے مقامی شہریوں اور ان افراد کو جاری کی جائے گی جنہیں مسجد الحرام میں کام کرنے کی اجازت ہے۔ ان پرمٹس کے لیے ’مقیم پورٹل‘ پر آن لائن درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔
سعودی حکام نے زور دیا ہے کہ جن افراد کے پاس حج ویزا یا پرمٹ نہیں ہوں گی انہیں مکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج سعودی عرب مکہ ویزا پالیسی