راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، مارے گئے خوارج عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں و ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے کے مطابق

پڑھیں:

14 دسمبر سے جاری آپریشنز میں 22 خوارج ہلاک،18 زخمی ہوئے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ،اسلام آباد(آن لائن)ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 22 خوارج مارے گئے، صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں
ہوئیں، اس صورتحال پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں، 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج مارے جا چکے ہیں جبکہ 18 خوارج زخمی ہوئے ہیں، ترجمان کے مطابق علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے، کیونکہ سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ادھرصدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 22 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین کیا ہے اور انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکوٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔ دوسری دجانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تیراہ ، ضلع خیبر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ پوری ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی سیکورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ضلع خیبر میں فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
  • ضلع خیبر ؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
  • 14 دسمبر سے جاری آپریشنز میں 22 خوارج ہلاک،18 زخمی ہوئے،آئی ایس پی آر
  • وزیراعظم شہبازشریف کا22 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 دہشتگرد ہلاک، 18 زخمی
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خوارج ہلاک
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 ماہ میں 22 خوارج ہلاک
  • خیبر وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج ہلاک، 18 زخمی
  • وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج مارے گئے، آئی ایس پی آر
  • صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شمالی وزیرستان میں کاروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین