عمران خان کی جانب سے این آر او پر دستخط سے متعلق سوال پر حامد رضا کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلا آ باد : عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نے صحافیوں کے سوالات کے جوا ب دیے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا اظہار کیا۔
زرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔صحافی نے حامد رضا سے سوال کیا، کیا بانی پی ٹی آئی آج باقاعدہ این آراوپردستخط کریں گے؟
جس پر انہوں نے جواب دیا کیا آپ کے پاس این آر او کی کوئی اطلاع ہے، کیا آپ نے این آر او دیکھا ہے؟ مجھ سے بھی شیئر کریں۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا این آراو حکومت مانگ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نہیں مانگ رہے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی نہ کسی کے کہنے پر اور نہ کسی کے خوف سے مذاکرات کر رہی ہے، پی ٹی آئی ملک کے مفاد میں مذاکرات کر رہی ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کی قیادت مذاکرات کو سبوتاژکر رہی ہے، خواجہ آصف مایوسی پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور تمام وزراء بانی پی ٹی آئی کےخلاف پروپیگنڈا کرتےہیں۔
ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کبھی بھی این آر او نہیں لیں گے، این آر او لینے والے اب رائیونڈ میں آرام کر رہے
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی رہی ہے
پڑھیں:
ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیرف کا اعلان جلد کریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہو گی۔
امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پر کچھ کمپنیوں کے لیے لچک ہو گی لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔
Post Views: 3