صدرالدین شاہ راشدی نے سندھ حکومت کو چیلنج دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے صدرالدین شاہ راشدی نے سندھ حکومت کو چیلنج دے دیا۔
عمر کوٹ میں بیداری مارچ کے شرکاء سے خطاب میں صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ اگر آپ سندھ کے بیٹے ہیں تو صوبائی اسمبلی سے نئے کینالز نکالنے کے خلاف قرارداد پاس کروائیں۔
بیداری مارچ قافلہ میرپور خاص سے عمر کوٹ پہنچ گیاجی ڈی اے رہنما صفدر عباسی اور دریائے سندھ بچاؤ کمیٹی کے کنوینر زین شاہ کی قیادت میں بیداری مارچ کا قافلہ میرپور خاص سے عمر کوٹ پہنچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے دریا سندھ سے کینال نکالنے کو مسترد کردیا ہے۔
صدرالدین شاہ راشدی نے مزید کہا کہ سندھ کارڈ کا جو سیلاب آیا تھا وہ ڈوبتے ہوئے دیکھ لیا، اب یہ سب منشی بنے بیٹھے ہیں، یہ فارم 47 پر آئے ہیں، عوام کے ووٹ پر نہیں آئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سارے کرپٹ اور 10 نمبری لیڈروں کو انہوں نے فائل پر خرید لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صدرالدین شاہ راشدی نے
پڑھیں:
سندھ حکومت ہڑتالی اساتذہ سے رابطہ کرے، فاروق فرحان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے ایوان میں اپنے نقطہ اعتراض پر کہا کہ آج پورے سندھ میں پروفیسرز اور اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے تقرر پر پی ایچ ڈی کی شرط ختم کر دی گئی ہے، سرکاری افسران کو وائس چانسلرز مقرر کرنے کا قانون لایا جا رہا ہے، اس طرح جامعات کے اندر سیاسی عمل دخل کا آغاز ہو جائے گا اور جو بھی تقرریاں ہوں گی وہ ان کی مرضی سے ہی ہوں گی۔ محمد فاروق فرحان نے مزید کہا کہ ہمارے پروفیسرز اور اساتذہ جو پورے سندھ کے اندر مستقبل کے معماروں کو تعلیم دے رہے ہیں مگر وہ ہڑتال پر ہیں اور وہ کلاسیں نہیں لے رہے ہیں تو حکومت سندھ کو ان سے فوری رابطہ کرنا چاہیے جو تا حال نہیں کیا گیا ہے۔ ان سے فوری رابطہ کر کے ان کو اعتماد میں لے کر ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔