حکومتی بیانات کے بعد فیصلہ آزاد عدلیہ سے نہیں کہیں اور سے آئے گا، اپوزیشن اتحاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنسز پر ردعمل دے دیا۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی مطالبات کو لے کر مکمل یکسوئی اختیار کرچکے ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ کل سنایا جائے گابانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین کے بیانات کے بعد فیصلہ آزاد عدلیہ سے نہیں کہیں اور سے آئے گا۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد نے استفسار کیا کہ القادر ٹرسٹ فیصلے سے قبل ہی حکومتی وزراء کس حیثیت میں بیان دے رہے ہیں؟
اُن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور بانی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے بیانات سے حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا پول بھی کھل گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد
پڑھیں:
مبینہ انتخابی دھاندلی: پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو عام انتخبات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو 8 فروری کا ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کو 8 فروری کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو ایک بار ہھر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کا ایک مؤقف ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی دھاندلی کے ایجنڈے پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو پارٹی کے امور سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کور کمیٹی کا اجلاس کئی ہفتوں سے طلب نہیں کیا گیا جس پر عمران خان نے حیرت کا اظہار کیا اور بیرسٹر گوہر کو کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے اور پارٹی کو تمام فیصلوں پر اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں جے یو آئی کے بعد اے این پی نے بھی ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو پنجاب کے اندر پارٹی میں دھڑے بندی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
8 فروری wenews احتجاج کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان مبینہ انتخابی دھاندلی وی نیوز