پاکستانی تجارتی وفد 12 سال بعد بنگلادیش پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
مبشر حسین : پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کے بعد پاکستانی تجارتی وفد 12 سال کے بعد بنگلادیش پہنچ گیا۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اسلم شیخ کی صدارت میں جانے والے وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 35 سے زائد برآمد کنندگان اور صنعت کار شامل ہیں، پاکستانی وفد نے بنگلادیشی وزیر تجارت بشیر الدین سے ملاقات کی جبکہ وفد بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے بھی ملاقات کرے گا۔
زندگی کے نئے سفر کا آغاز بسم اللّٰہ سے کیا ہے، دعاؤں میں یاد رکھیں، نیلم منیر
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اسلم شیخ کے مطابق بنگلادیشی وزیر تجارت نے پاکستان سےتجارتی تعلقات کو ترجیح دینےکا کہا ہے۔
دوسری جانب ایف پی سی سی آئی کے سینیئر نائب صدر ثاقب مگوں نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان نے بھی بنگلادیش کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کر دی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
کراچی:سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی سعودی ایئرپورٹ سے پاکستان نہیں پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں 2 روز سے محصور پاکستان عمرہ زائرین کی وطن واپسی کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے جاسکے۔
سعودی ائیرپورٹ پر پھنسے عمرہ زائرین نے الزام عائد کیا کہ ہوائی اڈے کے لاؤنج میں واپسی کے لیے طویل انتظار کے باوجود کوئی مدد نہیں کی گئی۔
عمرہ زائرین کے مطابق سفارت خانے کے ایک فرد نے ان سے رابطہ کیا ہے اور تفصیلات حاصل کی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر موجود 60 سے زائد عمرہ زائرین کو سعودی ائرلائن کی پرواز انتظامیہ پیچیدگی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر چھوڑ آئی تھی۔